بونی (ذاکرزخمی)بونی کے نوجوان سماجی خدمتگار اور یوتھ کونسلر بونی سیعد ولی خان گلگت پولیس اور عوام کے بہترین تعاون کو سراہتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ کہ سالانہ کئی لوگ چترال سے سیر و تفریح کے واسطے گلگت کا رخ کرتے ہیں ان کے سامنے شندور ٹاپ سے خنجراب تک طویل سفر ہوتاہے۔جو مقامی پولیس،انتظامیہ اور عوام کی بہترین تعاون کی وجہ سے خوشگوار اور یادگار سفر ثابت ہوتی ہے۔اپ کا کہنا ہے کہ ہم جب بھی شندور ٹاپ سے نیچے گلگت کے احاطے میں داخل ہوتے ہیں تو اپنے اپ کو کسی اجنبی ماحول میں پانے کے بجائے اپنائیت کی دنیا میں پاتے ہیں تو چترال اور گلگت کے درمیان ایک واضح فرق محسوس کرتے ہیں کہ وہاں کے پولیس،انتظامیہ اور عوام اپنے علاقے کے ساتھ محبت میں سب کچھ شائستگی،نرمی اور خندہ پیشانی سے طے کرتے ہیں۔ان کے ہاں ان کے علاقے کی محبت سب کچھ ہے۔ جس پوسٹ اور جس چوکی سے گزرنا ہو وہاں ڈیوٹی والے سے بڑھ کر ایک ٹور گائیڈ موجود ہوتا ہے۔ اسے اپنے علاقے کے بارے وافر معلومات کا ذخیرہ ہو تاہے گویا وہ پولیس نہیں ایک تاریخ دان اور ٹورسٹ گائیڈ ہے۔ ان کی موجودگی میں سیا ح اپنے اپ کو بیگانہ اور اجنبی محسوس نہیں کرتے۔ان کے اپنے علاقے سے محبت اور مہمانوں کے ساتھ رویے کو دیکھ کر پھر اپنے علاقے کی سوچ میں پڑھ جانے کے بعد احساسِ محرومی کا پیدا ہونا لازمی ہے کہ کاش ہم بھی اپنے علاقے کی تاریخ اور ثقافت کے بارے کچھ معلومات اپنے ساتھ رکھتے جو اس طرح کے سیاحوں کے لیے اسانی پیدا کرنے میں کام اتے مگر یہاں ایسا نہیں ہے۔ہم اپنے تاریخ اور ثقافت سے بالکل نا بلد نہیں۔ گلگت کے لوگ انے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے سوچتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح ان کے ہاں ائیے اور اس علاقے کو فائدہ ہو۔ان کے مقابلے میں چترال میں ٹورسٹ کے لیے معلومات اور انتظامات نا کافی ہیں۔ٹورزم ڈیپارٹمنٹ چترال سے گلگت کو ترجیح دیتی ہے۔ وہاں سیاحوں کومعلومات بہم پہنچانے کے خاطر مختلف جگہوں پر مختصر معلوماتی بورڈ اویزان کیے ہوئے ہیں جس سے کسی اجنبی کو اس کے ضرورت کے مطابق معلومات فراہم ہوتی ہے۔سعید ولی خان اپنے اور اپنے ساتھیوں کے طرف سے گلگت پولیس،انتظامیہ اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ اور چترال انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ چترال میں سیر و سیاحت کو فروع دینے کے لیے گلگت جیسے انتظامات کرائے جائے تاکہ چترال میں سیاحت کو فروع ملے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات