چترال(نمائندہ چترال میل) آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ چترال کے زیر اہتمام آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال میں گذشتہ روز سکول سیفٹی ڈے منائی گئی۔ سکول ہذا کے پرنسپل طفیل نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔(AKAH)چترال کے ریجینل پروگرام منیجر امیر محمد خان،ریجینل پروگرام افیسر ولی محمد خان موقع پر موجود تھے۔امیر محمد خان نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔RPOولی محمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قدرتی آفات اور اُن سے بچاؤ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ سکول سیفٹی ڈے آغا خان ڈیوپلمنٹ نٹ ورک کے تعاون سے حکومت پاکستان کے زیر انتظام انٹر نیشنل سکول سیفٹی کانفرنس سے ہوا۔کانفرنس میں اعلان کیا گیا تھا کہ ہر سال سکول سیفٹی ڈے کو پاکستان میں قومی دن کے طور پر منایا جائے گا۔سکول سیفٹی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کی بنیاد پر ترتیب شدہ ایک جامع منصوبہ ہے۔جس میں سابقہ فوکس کے زیر اثر شعبوں میں محفوظ سکول کے لئے سہولیات،ڈیزاسٹر منجمنٹ اور ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے مقاصد شامل ہیں۔کئی دہائیوں پر محیط تجربے کی بنیاد پر ڈیپارٹمنٹ آف ایمر جنسی منجمنٹ جو کہ پہلے فوکس پاکستان کہلاتا تھا نے ہمیشہ مربوط،جامع اور جدید طرز پر سکول سیفٹی کے لئے منصوبہ بندی کی ہے۔ اس موقع پر قدرتی آفات مثلاً زلزلہ،سیلاب اوربرفانی تودوں سے بچاؤ کے طریقے ویڈیوز کے زر یعے دیکھائے گئے تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل طفیل نواز نے سکول سیفٹی کے حوالے سے منعقدہ اس پروگرام کو سراہتے ہوئے AKAHکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔تقریب میں سکول کے بچوں میں گروپ کی شکل میں قدرتی آفات کے حوالے سے تقریری مقابلے اور ذہنی آزمائش کا پروگرام ہوا۔مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کی۔سٹیج سکریٹری کے فرائض عیسٰی خان اور مس نادرہ علی نے انجام دئیے
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات