مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مناسک حج کی ادائیگی آج بدھ سے شروع ہوگی، عازمین حج نماز فجر کی ادائیگی کے بعدلبیک اللھم لبیک کی صداؤںکی گونج میں بدھ کو مکہ مکرمہ سے منی پہنچیں گے۔ عازمین حج منیٰ پہنچنے پر پورادن ایمان افروزاورروح پرورماحول میں ذکر واذکار اور عبادات میںمصروف رہیںگے، ظہرعصر مغرب اور عشاء کی نمازوہیںاداکریںگے۔ وہ منیٰ میںرات قیام اورنماز فجر کی ادائیگی کے بعدسب سے بڑے رکن وقوف عرفہ کے لیے روانہ ہوںگے اور9ذوالحجہ جمعرات کووقوف عرفہ کا اہم ترین رکن حج اداکرنے کے بعد سورج غروب ہوتے ہی مزدلفہ کے لیے روانہ ہوجائیںگے جہاںوہ کھلے آسمان تلے صبح تک قیام کریں گے، وہاںسے کنکریاںلے کر رمی کے لیے منیٰ جمرات آجائیں گے، شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعدقربانی کریں گے اورسرمنڈواکراحرام کھول دیںگے۔ تفصیلات کے مطابق دنیابھرسے 30 لاکھ فرزندان اسلام حج کی سعادت حاصل کریں گے، سعودی عرب کے ڈپٹی وزیراعظم شہزادہ محمدبن سلمان بن عبدالعزیز آل سعودسعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعودبن نائف بن عبدالعزیزآل سعود اورمرکزی حج کمیٹی کے سربراہ گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل بن عبدالعزیزآ ل سعود خودتمام عازمین حج کی منیٰ روانگی کی مانیٹرنگ کریں گے۔ سعودی وزرات داخلہ کے ایک اعلیٰ عہدیدارنے صحافیوں کوبتایاکہ مکہ مکرمہ مشاعر مقدسہ منیٰ عرفات اورمزدلفہ میںتمام حجاج کرام کوہرقسم کی سہولتیںفراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروںکوتاکید کردی گئی ہے۔ سعودی وزرات صحت نے مشاعرمقدسہ میںعازمین حج کی خدمت کے لیے 175چھوٹی ایمبولینسیں مہیاکی ہیں50سے زائد ہیلی کاپٹر مشاعر مقدسہ میںحجاج کرام کوطبی خدمات فراہم کریں گے۔ حج انتظامیہ نے حجاج کرام کی نگرانی کے لیے منیٰ میں 450 سے زائد کیمرے نصب کیے ہیں،گورنرمکہ مکرمہ وسربراہ مرکزی حج کمیٹی شہزادہ خالدالفیصل بن عبدالعزیز آل سعودنے کہاہے کہ ہم حجاج کرام کی خدمت کرنے والے تمام اداروںکی خدمت کی مساعی کوقدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،انہوںنے انتباہ کیاکہ حج قوانین توڑنے والوںکوخمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات