نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جاری ہونے والے کمپیوٹررائزڈ قومی شناختی کارڈز میں ہماری شناخت کے حوالے سے بہت کچھ درج ہے تاہم ان کے بارے میں کم لوگ ہی جانتے ہیں۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) میڈیا میں چھپنے والی دلچسپ رپورٹ کے مطابق کمپیوٹررائزڈ قومی شناختی کارڈز (سی این آئی سی ایس) میں 13 ہندسوں پر مشتمل نمبرز ہر شہری کو مختلف جاری کیے جاتے ہیں۔ ان میں سے پہلے 5 ہندسے زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں کیونکہ ان میں کسی بھی پاکستانی شہری کی مکمل تفصیلات درج ہوتی ہیں۔ ان 5 ہندسوں میں سے سب سے پہلا ہندسہ کارڈ ہولڈر کے صوبے کو ظاہر کرتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر شناختی کارڈ نمبر 1 سے شروع ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ شہری صوبہ خیبر پختونخوا کا رہائشی ہے۔ اسی طرح 2 قبائلی علاقوں (فاٹا)، 3 پنجاب، 4 سندھ، 5 بلوچستان، 6 اسلام آباد اور 7 کا مطلب ہے کہ کارڈ ہولڈر کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ ان پانچ ہندسوں میں سے دوسرا عدد ڈویژن، تیسرا ڈسٹرکٹ، چوتھا تحصیل اور پانچواں یونین کونسل کو ظاہر کرتا ہے۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ نمبرز کے درمیانی حصے میں شامل 7 ہندوسوں کا کوئی خاص مطلب نہیں ہوتا تاہم آخری نمبر کارڈ ہولڈر کی جنس کو ظاہر کرتا ہے۔ مرد شہریوں کو طاق اعداد جیسے 1، 3، 5، 7 اور 9 جبکہ خواتین شہریوں کو جفت اعداد جاری کیے جاتے ہیں۔ نادرا کی جانب سے ہیجڑوں کیلئے ان کی خواہش کے مطابق طاق یا جفت نمبرز ایشو کیے جاتے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات