چترال (نمائندہ چترال میل) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری کی کو ششوں سے ورلڈ بینک اور ملٹی دونر فنڈ سے سمیڈا کی زیر نگرانی چترال میں کاروبار کو فروغ دینے اور سیلاب و دہشت گردی سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کے حوالے سے مدد دینے کا پروگرام جاری ہے،گذشتہ روز چترال شہر اور کالاش ویلیز میں سیلاب سے متاثرہ ہوٹل اور دُکانوں کے مالکان اور دیگر کاروباری افراد کے ساتھ اجلاس منعقد ہوئے۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین چترال چیمبر آف کامرس سرتاج احمد خان نے کہا۔ کہ چترال کے لوگوں میں باوجود کو ششوں کے ہم کاروباری دلچسپی پیدا کرنے میں تا حال کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ یہی وجہ ہے۔ کہ لواری ٹنل کے مستقل بنیاد پر کھلنے کے بعد بڑے پیمانے پر کاروباری لوگ چترال کی طرف آرہے ہیں۔ اور کاروبار پر قبضہ جما رہے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کے لوگ اب بھی حالات سے آگاہ نہ ہوئے۔ اور خواب خرگوش میں سوتے رہے۔ تو سی پیک کی تعمیر کے بعد ناقابل یقین حد تک مشکلات کا شکار ہوں گے۔ اور پوراے کاروبار پر مری اور گلیات کی طرح غیر مقامی بڑے سرمایہ داروں کا قبضہ ہوگا۔ اس لئے سال 2017-18کو غنیمت جانتے ہوئے اب ہی سے کاروباری ذہن بناکر حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے خود کو تیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کالاش ویلی بمبوریت کے نوجوانوں پر زور دیا۔ کہ وہ اس کاروباری مدد سے فائدہ اُٹھائیں۔ اور اپنے کاروبار خصوصا ہوٹلنگ کو ترقی دے کر سیاحتی آمدن میں اضافہ کرنے کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ کا روبار کی ترقی کیلئے اس قسم کے مواقع بار بار نہیں آتے۔ اور انہوں نے بہت کوششوں سے وزیر اعلی سے درخواست کرکے چترال کو اس پروگرام میں شامل کیا ہے۔ اس لئے کاروباری افراد متعلقہ درکار دستاویزات مکمل کرکے امداد حاصل کریں۔ اور اپنے کاروبار کو وسعت دیں۔ سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا)کی طرف سے فضل حسین نے کاروباری امداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اور کہا۔ کہ اس سلسلے فارم دستیاب ہیں۔ جن میں مزید رہنمائی کیلئے چترال چیمبر کی خدمات یا براہ راست اُن سے معلومات حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر چیرمین اے وی ڈی پی رحمت الہی اور ناظم ویلج کونسل ایون مجیب الرحمن نے اپنے خطاب سرتاج احمد خان کی کوششوں پر اُن کا شکریہ دادا کیا۔ اور کاروبار سے متعلق افراد سے موقع سے فائدہ اُٹھانے کی ہدایت کی۔ صدر چیمبر نے برون اور کرکال کے مقام پر کالاش کاروباری خواتین خصوصا کالاشہنڈی کرافٹس کو فروغ دینے والی خواتین سے میٹنگ کی۔ اور پروگرام میں بھر مدد دینے کی یقین دھانی کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات