چترال(نما یندہ چترال میل) ہیڈکوارٹر جغور فٹ بال کلب اور چترال کے ایک ثقافتی ٹیم نے مظہر علی،اعجاز علی،فضل الربی لال اور انصار الہیٰ کے زیر قیادت گلگت بلتستان کا دورہ کیا۔جنہیں یاسین کے راجہ فیملی نے گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔دورے کے دوران یاسین میں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ مختلف پراگرمات میں شرکت کے بعد دوستانہ فٹ بال میچ ہیڈکوارٹر جغور کلب اور یاسین فٹ بال ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جس میں ہیڈکوارٹرجغور کلب کے ٹیم کو کامیابی ملی۔رات کو ثقافتی شو کا اہتمام بھی ہوا۔اس کے بعد وفد نے گلگت شہر کا دورہ کیا جہاں ثقافتی ٹیم نے انصار الہیٰ کی قیادت میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا جنہیں شرکانے بہت سراہا۔دورے کے تیسرے روز وفد نے گوپس کا دورہ کیا اورہیڈکوارٹرفٹ بال کلب جغور اورگوپس فٹ بال ٹیم کے مابین فٹ بال میچ کھیلاگیا جسمیں بھی ہیڈکوارٹر جغور فٹ بال کلب کو کامیابی حاصل ہوئی۔ہیڈکوارٹر جغور فٹ بال کلب کی کپتانی پاکستان کلر کے ضیاء سلام نے کی۔وفد نے مہمان نوازی اور قدردانی کرنے پر راجہ فیملی یاسین کا اور دورے کو کامیاب بنانے پر انصار الہیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔