چترال(نمائندہ چترال میل) اورغوچ نوغور گری جیب ایبل پُل پر کام کی بندش کے خلاف اورغوچ کے عوام لڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔جمعہ کے روز اورغوچ کے مقام پر عوام اورغوچ نے بڑا احتجاجی جلسہ کرکے حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیٹ لائن دیتے ہوئے کہاکہ پل کی تعمیراتی کام پر کام شروع نہ ہوا تو اگلے جمعہ کے روز اورغوچ سے تعلق رکھنے والے بوڑھے،خواتین اور بچے سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے روڈ بلاک اوربھوک ہڑتال اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک مذکورہ پُل پر کام شروع نہ ہو جائے۔تحریک کے روح روان گوہر علی اور نور الاکبر نے کہا کہ 2012میں شہزادہ محی الدین کے دور میں ایک کروڑ 75لاکھ روپے کی لاگت سے اس پُل پر کام کا آغاز ہوکر دو سال بعد اسے ادھورہ چھوڑ دیا گیا ایک کروڑ روپے پُل پر لگانے کے باوجود TMAچترال اور ٹھیکہ دار محمد خان کی عدم دلچسپی اور ناقص میٹرئل کے استعمال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ مقرریں نے کہا کہ پانچ سال تک نوغورگری پل پر کام مکمل نہ ہونا TMAادارے کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ علاقہ اورغوچ کے سکول، کالج کے طلبہ اور کاروباری حضرات کا روزانہ اس پل سے متصل پیدل پُل سے گزرنا ہوتا ہے جہان ہر وقت انسانی جان کو خطرہ درپیش ہو تا ہے۔ اورغوچ کے تقریباً پانچ سو گھرانوں پر مشت 80فیصد امد رفت اس پیدل پل سے ہوتا ہے۔اگر خدا نخواستہ کوئی حادثہ پیش آیا تو TMAکا ادارہ اور مذکورہ ٹھیکہ دار ذمہ دار ہو گا۔ا ُنہوں نے کہا کہ ٹھیکہ دار نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے اُنہوں نے دھمکی دی کہ ہم نے اپنا یہی مسلہ لے کر ہر اُس دروازے پر گئے مگر شنوائی نہیں ہوئی اب عوام مجبوراً سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات