چترال(نمائندہ چترال میل) عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کی جانب سے جمعرات کے روز جیوپاکستان کے نام سے چترال بازار میں ریلی نکالی گئی۔جس کی قیادت ضلعی صدر اے این پی ضلع چترال الحاج عید الحسین اور جنرل سیکرٹری میر عباد اللہ نے کی۔ریلی اتالیق پل پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کی جس کی صدارت سید توفیق جان نے کی۔جلسے میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر الحاج عیدالحسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے اپنے چار سال دھرنوں میں ضائع کیے۔چترال کی ترقی میں پی ٹی آئی حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی نے چترال کا آٹھ مرتبہ دورہ کرکے 22ارب روپے کے منصوبوں پر کام کروائے۔اور جو کام چترال میں عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں افتتاح ہوکر شروع اور مکمل ہوئے تھے۔اس کا دوبارہ افتتاح پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کیا۔جوکہ صوبائی حکومت کے لئے شرم کا مقام ہے۔اور موجودہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے چترال میں ابھی تک کوئی بھی منصوبہ شروع نہیں کیا۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں مختلف پارٹیوں کی حکومت کے باوجود چترال کے مسائل حل نہیں کیے جارہے ہیں۔آخرمیں اُنہوں نے چترالی عوام سے اپیل کی کہ 2018کے الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کے نمائندوں کو ووٹ دیکر کامیاب بناکر اپنے مسائل حل کرائیں۔جلسہ سے ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ،شیر آغا منیجر،سید توفیق جان اور غلام نبی وغیرہ نے خطاب کیا۔
تازہ ترین
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی