آن لائن نیوز پیپر چترال میل ڈاٹ کام کی جانب سے تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو۔۔ اداریہ

Print Friendly, PDF & Email

(اداریہ چترال میل ڈاٹ کام) آن لائن نیوز پیپر گروپ چترال میل ڈاٹ کام کی جانب سے تما اہل وطن کو 14اگست (جشن آزادی) مبارک ہو۔ اور اللہ تعالیٰ سے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے سرزمین پاکستان کو ہمیشہ شاد و آباد رکھیں۔ اور اپنے اسلاف کی قربانیوں کو نظر انداز نہ کرنے دیں۔ کیونکہ انہوں نے پاکستان کی خاطر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرکے ہمارے لئے ایک آزاد مملکت قائم کیا۔اور اب ہمیں چاہئے کہ اس وطن کی حفاظت کریں، تاکہ ہمارے ملک کا نام دنیا میں روشن ہوجائے۔ ہم پر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا فضل ہے کہ ہمیں بھی آزادی میسر ہوئی اور آج ہم ایک آزاد مملکت میں جی رہے ہیں۔ اس لئے اس کے اہم دن ہم بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں،،اور انشاء اللہ اس بار بھی پہلے کی طرح پورے جوش و خروش سے منائیں گے۔۔۔!!