(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت 15ستمبرتک نئے قواعد و ضوابط کے مطابق اساتذہ کی مزید15ہزارآسامیاں مشتہر کرکے ان پر بھرتی کا عمل جلد از جلد مکمل کر ے گی جبکہ اساتذہ کا استعداد کار بڑھانے کے لئے برٹش کونسل کے تعاون سے 83ہزار اساتذہ کو خصوصی تربیت دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں برٹش کونسل کی کنٹری ڈائریکٹر روزمیری ہل ہارسٹ سے ملاقات کے دوران کیا۔وہ کچھ دیر تک ان کے ساتھ رہی اورشعبہ تعلیم سمیت باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر شہزاد بنگش بھی موجود تھے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تعلیم پر بھرپور توجہ اور تعلیمی بجٹ میں ریکارڈ 113فیصد کے اضافے کی وجہ سے سیاسی رہنماؤں اور عام لوگوں کی شعبہ تعلیم میں دلچسپی اور توقعات بڑھ گئی ہیں اور اس شعبے میں ہونے والی پیشرفت سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی حاصل کررہے ہیں جو کہ یہ ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔عاطف خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شعبہ تعلیم میں جو نمایاں اصلاحات متعارف کرائے ہیں گزشتہ 70سالوں میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں سکول تو بنائے گئے لیکن بدقسمتی سے ان میں نہ تو بنیادی سہولیات کا خیال رکھا گیا اور نہ ہی چھوٹے بچوں کو تفریح اور کھیل کود کے مواقع فراہم کئے گئے جن پر موجودہ حکومت اربوں روپے خرچ کررہی ہے جبکہ نئے پلان میں ان تمام سہولیات کی فراہمی لازمی قرار دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے سمجھانے،سکھلانے اور پڑھانے کا عمل سہل بنانے کے لئے ساڑھے 4ارب روپے کی لاگت سے بلینڈڈ لرننگ سسٹم شروع کر رہی ہے اسی طرح 11 سوسرکاری سکولوں میں ڈیجیٹل انٹرایکٹیو بورڈزلگائے جارہے ہیں جبکہ انفارمشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے ارلی ایج پروگرامنگ شروع کی جارہی ہے جدید آئی لیب قائم کئے جارہے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





