چترال (نمائندہ چترال میل) چترال ٹاؤن کے لئے تعمیر ہونے والے برموغ دومیگاواٹ بجلی گھر سے مطلوبہ مقدار میں بجلی فراہم ہورہی ہے اور بجلی کے تقسیم کے حوالے سے بھی چند دنوں میں نیپرا کے ساتھ معاہدہ ہو پائیگا۔ چترال میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس آر ایس پی کے ڈی پی ایم طارق احمد نے کہا کہ ابتک برموغ بجلی گھر ٹیسٹنگ کے مرحلے میں تھا اور اس دوران سامنے آنے والے تکنیکی مسائل کو حل کیا جا چکا ہے جس کے بعد اب مطلوبہ مقدار میں بجلی فراہم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آر ایس پی کا کام بجلی کی پائیداوار دینا ہے جبکہ تقسیم کار متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ، ضلعی حکومت نے متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر شیڈول مرتب کیا ہوا ہے جسکے تحت بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ طارق احمد نے کہاکہ بجلی کی تقسیم کے حوالے سے پیڈواور پیسکو کے ساتھ معاہدہ طے پاچکا ہے جبکہ نیپرا کے ساتھ معاہدہ چند ہی دنوں میں ہوجائیگی جسکے بعد تقسیم کار کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ابتک برموغ بجلی گھر سے چھ لاکھ سے زائد یونٹ بجلی فراہم کی جا چکی ہے اور اسکے عوض ایس آر ایس پی نے ایک روپیہ بھی وصول نہیں کی۔ طارق احمد نے صحافیوں کو دعوت دی کہ وہ پیک اوقات میں بجلی گھر کا معائنہ کریں تا کہ اس دعوے کی تصدیق بھی ہو جائے کہ واقعی ایس آر ایس پی بجلی گھر سے مطلوبہ مقدار میں بجلی فراہم ہورہی ہے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عبدالاکرم نے کہا ضلعی انتظامیہ نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی ہوئی ہے اور اگلے چند روز میں نیشنل گرڈ کے بجلی کے وولٹیج اور دورانیہ میں اضافہ کیا جائیگا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





