دبئی(ویب ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا نواز شریف کو ہٹانے کا فیصلہ شاندار اور پاکستانیوں کیلئے خوش آئند ہے۔ نواز شریف کے جانے سے ان کی ملک واپسی کی راہ ہموار ہو گی۔ بھارتی اخبار کو انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل قرار دینا عدالتی بغاوت نہیں، عدالت نے یہ فیصلہ گہری سوچ بچار کے بعد دیا، وہ اسی کے حق دار تھے۔ نواز شریف نے نا صرف غلط بیانی کی بلکہ حقائق بھی توڑ موڑ کر پیش کئے۔عدالتی فیصلہ پاکستانی عوام کی خواہشات کے عین مطابق ہے۔ فیصلے کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی سے عمران خان اور ان کی پارٹی کو فائدہ پہنچا ہے جبکہ ن لیگ نقصان میں رہی ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ کے خلاف عمران خان کے علاوہ دیگر جماعتوں کیساتھ اتحاد کر سکتے ہیں، ہمارا مقصد ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا راستہ روکنا ہے، جنہیں عوام تین تین بار آزما چکے ہیں اور انہوں نے عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا، صرف لوٹ مار کی۔حریت رہنماؤں پر پاکستان سے فنڈنگ اور سکولوں کو جلانے کی رپورٹس کو انہوں نے بیہودہ پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ حریت رہنما مجاہدین ہیں جو کشمیریوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، اس کے برعکس بھارتی فوج کشمیر میں نسل کشی کر رہی ہے۔ امریکہ کی جانب سے 35 کروڑ ڈالر کے فنڈز روکنے پر انہوں نے کہا کہ یہ فنڈز روکنے سے پاکستان مر نہیں جائے گا۔ انہوں نے چین کو پاکستان کا عظیم دوست قرار دیتے ہوئے ایسی تمام رپورٹس مسترد کر دیں جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ بیجنگ پاکستان کو غلام بنانا چاہتا ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





