شادی میں آنے والے خاندان کو حادثہ، 3جاں بحق12زخمی، بدقسمت خاندان چترال آرہا تھا۔ دیکھئے تفصیلی رپورٹ

Print Friendly, PDF & Email

دیر بالا(نمائندہ چترال میل) شیرینگل گوالدئی سے چترال آنے والی پک اپ ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق اور 5خواتین سمیت 12افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پک اپ ڈاٹسن میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے، جو شادی کی تقریب میں چترال آرہے تھے۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دیر بالا شیرینگل کے علاقے گوالدئی سے شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے چترال آنے والے خاندان کی پک اپ ڈاٹسن نمبر 8516پشاور گوالدئی میں ڈرائیور فیض الرحمان سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پانچ خواتین سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔