مروئی(نمائندہ چترال میل)انتہائی افسوس ناک خبر آپ کو دے رہے ہیں آج سہ پہرساڑھے تین بجے موڑکھو سے چترال آنے والی چترال کے تریچ سے تعلق رکھنے والامعروف بزنس مین عبدالرزاق کی سوزوکی گاڑی مروئے سے تقریبا”2 کلومیٹر دور داڑوم گول کے نزدیک موڑ کاٹتے ہوئے بریک فیل ہونے کی وجہ سیگہری کهائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد غلام ربانی کلرک محکمہ تعلیم،اور خودعبدالرزاق تریچ موقع پر ہی جان بحق ہوگے. اطلاع ملتے ہی گاون مروئے کے کافی سارے افراد جائیوقوع پہ پہنچ گئے اور لاشوں کو نکال کر پولیس چوکی مروئے منتقل کر دئے.جہان سے لاشوں کو آر ایچ سی ہسپتال کوغذی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے ان کو ان کے آبائی گاوں تریچ منتقل کر دیا جائے گا جان بحق ہونے والا غلام ربانی کا تعلق تریچ ذوندرانگرام سے تھا اور گورنمنٹ ہائی سکول پریت میں خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ چترال کے معروف بزنس مین عبدالرزاق کا تعلق تریچ شاگروم سے تھا چترال میں تریچمیر ٹریڈنگ کارپوریشن کے مالک تھے
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات