چترال ( نمائندہ چترال میل) چترال پریس کلب نے عوامی مسائل سے آگہی حاصل کرنے کے لئے ضلعے کے طول وعرض میں پر یس فورم منعقدکرنے کے فیصلے پر عملدرامد شروع کرتے ہوئے گزشتہ دنوں شوغور کے مقام پرپریس فورم منعقد کیا جس میں شوغور اور کریم آباد یونین کونسلوں کے عوام نے مسائل بیان کئے۔درین اثناء چترال کمیونٹی فار ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (سی سی ڈین این) اور چترال پریس کلب کے درمیاں مفاہمت کا یادداشت (ایم او یو) طے پایا جس کے تحت چترال پریس کلب کو دور دراز کے علاقوں میں پریس فورم منعقد کرنے کے سلسلے میں سی سی ڈی این کی خدمات دستیاب ہوں گے تاکہ عوامی مسائل کو ذیادہ تندہی سے میڈیا میں اجاگر کئے جاسکیں۔ اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں سی سی ڈی این کے چیرمین سرتاج احمد خان اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے ایم او یو پر دستخط کئے۔
اس موقع پر سرتاج احمد خان نے عوام تک رسائی اور ان کے مسائل معلوم کرنے کے لئے چترال پریس کلب کی پروگرام کو انقلابی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے اور یہی وجہ ہے کہ سی سی ڈی این نے بھی اس سلسلے میں پریس کلب کو معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





