چترال(نمائندہ)ضلعی رہنما آل پاکستان مسلم لیگ چترال صدیق احمد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال کے لوگ انتہائی باشعور اور مہذب ہیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں شہزادہ محی الدین چترالیوں کے حقیقی محسن ہیں اس لئے کئی مرتبہ وہ نمائندہ منتخب ہوئے۔اب اسکا بیٹا شہزادہ افتخار الدین ایم این اے کی حیثیت سے منتخب ہوئے ہیں اور اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چل کر عوام کی خدمت کو اپنے لئے عبادت سمجھ کر انجام دے رہا ہے اور موجودہ حکومت سے کئی میگاپراجیکٹ منظورکرائے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ شہزادہ محی الدین کے چاہنے والوں کی تعداد چترال میں لاکھوں ہیں۔شہزادہ محی الدین کے چاہنے والے اب انکے بیٹوں کے ساتھ ہے جس کا واضح ثبوت 2013کے الیکشن میں عوام دے چکے ہیں۔ہم شہزادہ محی الدین کے شیدائی اب انکے بیٹوں کے ساتھ ہیں وہ جس پارٹی سے الیکشن لڑینگے انکی شیدائیوں کی ووٹ انکے بیٹوں کو ملینگے اور2018کے الیکشن میں بھی انشاء اللہ دونوں بھائی کامیاب ہوکر اپنے والد محترم کے چترالیو ں کی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائینگے۔شہزادہ محی الدین کی شیدائیوں کو کسی پارٹی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ چترال میں بے سہارہ پارٹیوں کو شہزادہ محی الدین اور انکے بیٹوں کی ضرورت ہوگی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





