چھوٹے کام …. انوکھا احتجاج۔۔تحریر۔ شہزادہ مبشرالملک

Print Friendly, PDF & Email

٭ پولوگراونڈ۔
پاور کمیٹی… کے میرے دوست ہمیشہ مجھ … ناچیز… سے ناراض رہتے ہیں۔ اور میرا اعتراض ان کے …. گروپ ہوکے پاؤر… پیدا کرنے پر ہے۔اگر وہ اپنے… پاؤر… کو اس ٹاؤن اور چترال بھر کی اور بھی مسائل کی جانب موڑتے تو یہ … فقیر… بھی ان کے ساتھ شامل ہوتا۔ اب گرمی کے اس موسم میں ہمارے یہ نادان دوست اوروں کو بھی بلا کر … جلسہ جلوس… اور انوکھا احتجاج… کرہے ہیں۔ جس طرح … جی آئی ٹی… کمیشن سے باہر نکل کر وزیر اعظم کے بچے یہ سوال کر رہے تھے… ہم پہ الزام کیا ہے ہمیں بتایا جائے توجس طرح مریم ، حسن و حسین میڈیا اور پاکستانیوں کو …. بے وقوف… بنارہے تھے۔ یہ پاؤر کمیٹی… والے بھی ٹا ون کے لوگوں کو بنارہے ہیں۔ ولٹیج اور پشاور والی لائین میں لوڈشیڈنگ کا مسلہ… آپ کے باس … آمیرمقام… جو مگرمچھ… بننے واپڈا کے کام اپنے ہاتھ میں لیے ہوئے ہیں ایک منٹ میں … حل… کرواسکتے ہیں … ایڈوکیٹ چقتائی صاحب اور دیگر … نونی… سیاست گروں … کو اپنے امیر بے مقام سے رابطہ رکھنا چاہیے…. پولو گراونڈ… کے چناروں سے نہیں …. انتظامیہ کو … کو خان حیات خان … کیسے للکار رہے ہیں جبکہ وہ ان کے ماتحت ہیں ادارے ہیں … یہ وویلا … بھی نواز شریف والا ہے کہ ادارے ہمارے نہیں سن رہے۔ SRSP نے اپنے وعدے کے مطابق 2 میگاؤاٹ سے زاید بجلی آپ کو فراہم کی یہ… ڈسٹرکٹ حکومت کی نااہلی ہے کہ اسے مینچ نہ کرسکے… اب تک ستر اسی ہزاز روپے کی بجلیSRSP پاؤر پاوس سے … واپڈا… مفت میں کما چکا ہے۔ اور خوش نہیں …. یہ جو ہفتہ بھر سے … خان صاحب کا علاقہ جگ مگا رہا ہے کس بجلی سے؟کیا کوغذی سے راغ تک 500 کے وی کے قریب بجلی… جو مفت میں نذرانہ دیا جارہا ہے کیا اس کے لیے مسعود الملک اور طارق احمد …ڈنڈے لیے …پہرہ دیں گے؟ کیا مقامی پولیس اور نتظامیہ … SRSP کے ماتحت ادارے ہیں یا آپ کی …. شرعی حکومت … کے؟ SRSP پاؤر ہاوس سے پہلے والی … بجلی… کدھر گئی جو … گریٹ.. کے تھرو آرہی تھی؟ کیا تین دنوں بعد کا شیڈول بنانے کا حکم … آسمانی فیصلہ ہے جو تبدیل نہیں ہوسکتا؟ کیا لوگوں کی بہتری کے لیے اسے … روزانہ … کی بنیاد پر تبدیل نہیں کیا جاسکتا؟ اس لیے … پاؤر کمیٹی … والوں سے گزارش ہے … لوگوں کو … ماموں … نہ بنائیں یا اپنے پارٹیوں اور عہدوں سے … استعفاء… دے کر عام لوگوں کی صفوں میں شامل ہوکر … احتجاج… ریکارڈ کروائیں …. یہ اپنے آپ کے … خلاف احتجاج… کا ا…نوکھا انداز… ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے۔ چترال میں بھی ہمارے کئی سرکاری ایجنسی مصروف عمل ہیں اور ان میں بڑے تیز اور قابل لوگ موجود ہیں … وہ بھی بجلی کے اس بحران کے ذمہ داروں کے خلاف ایک لوکل… جی آئی ٹی… بناکر تحقیقات کریں چند گھنٹوں میں ہی پتہ چل جائے گا کہ اس کا…. ذمہ دار… کون ہے؟

SRSP والوں کی ایک کمزوری یہ ہے کہ …. وہ بذریعہ پرس کانفرنس … ذمہ دار … کا نام نہیں لے رہے۔ ہمارے … اتفاق… اور نس نس ہونے کا یہ سلسلہ جاری رہا تو… ہم یہ … بڑے کھمبے…جو ہمیں نظر آرہے ہیں ہم انہیں … تکتے… ہی رہیں گے اور … بجلی… ہوا ہی ہوا … لاہور .. پہنچ جائے گی… اور… پاؤر کیمٹی… والے پھر ہمیں …. چناروں تلے… کال … دے رہے ہوں گے ایک نئی…. احتجاج … کی

٭ سکول گراونڈ کی تعمیر۔
ایک اندازے کے مطابق چترال بھر میں 36 پولوگراونڈ موجود ہیں اور چند ٖفٹ بال گراونڈ۔ جو صوبے بھر کے سرکاری گراونڈ ز سے زیادہ ہیں . مگر ریاست کے … پاکستان… میں شامل ہونے بعد وسائل کی موجودگی کے باوجود اس میں اضافہ ہونے کی بجائے کمی ہوتا گیا۔ چترال ہائی سکول گراونڈوہ واحد گراونڈ ہے جو نہ صرف ہائی سکول بلکہ چترال شہرکو اسپورٹس، عوامی اجتماعات، سیاسی جلسوں،پولیس کو پریڈ گراونڈ اور گاڑیوں کی لائسنس ٹرنینک سنٹر اور جنازہ گاہ کاکام بھی دیتا آیا ہے۔ اب مہتر چترال صاحب کی خصوصی کاوشوں کی بدولت… وش انٹرنشنل … نے اس کی مرمت اور تازین وآارایش کے لیے کڑروں کے منصوبے پر کام کا آغاز کیا ہے جو ہم سب کے لیے باعث مسرت ہے اور ہم … وش انٹرنشنل کے ممنوں ہیں … لیکن بدقسمتی سے اسے بھی … SRSP پاور ہاوس گولین گول کی طرح … سیاست … کی نظر کیا جارہا ہے جو انتہائی دکھ اور ٹاون کے باسیوں کے لیے ناقابل برداشت ہے…. اس سے پہلے … فیمل ڈی اوز … کے لیے ہائی سکول کے پرنسپل ہاوس کو گراکر اس وعدئے پر قبضہ کیا گیا کہ میل ڈی او آفس کے اوپر والے منزل سکول کو دیا جائے گا.۔ اس سے پہلے بھی سکول کی بہت ساری زمین سرکاری فائلوں میں غائب ہوتے رہے ہیں۔ یہ گراونڈ فقط سکول کی ملکیت ہے کسی فٹ بال یا کرکٹ اسوسیشن کا نہیں اور سرکاری ادارے کا نہیں لہذا پرنسپل کی مرضی اور اجازت کے بغیر اسے کسی بھی مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔جناب ڈی سی صاحب ، کمانڈنٹ صاحب اور دیگر حکام کے ساتھ ایم پی ائے اور ایم این اے صاحباں کے ساتھ مہتر چترال صاحب اور اولڈ بوائز ممبران اور پرس کو فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ منصوبہ ….. سازیشیوں … کی مکاریوں کی نظر ہوکے التویٰ کا شکار نہ ہوجائے۔پہلے اے این پی اور اب پی ٹی ائی کی حکومت نے … خورہ لونی ژو گہوکیری … والا معاملہ اسٹیڈئم کے ساتھ کیا ہے چترال ٹاون کی ہزاروں کی آبادی جہاں گراونڈ کی شدت ضرورت ہے کے منصوبے کو اٹھا کر …. سیدآباد… میں پھنک آئے کیا وہاں … فرشتے اور جنات… روز کھیلنے جائیں گے؟ کیا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے وہاں اسٹڈیم بنایا جارہا ہے؟ اس سے بہتر ہوتا یہاں … ٹاؤن … کے اندر ہی دو عام فٹ بال گراونڈ بنائے جاتے یا ان کے لیے جگہ خریدی جاتی تعمیر کا کام بعد میں بھی ہوجاتااب اس گراونڈ میں کھیلنے کے لیے ہمیں ہر سال ایک بار…. حیدر ہوتی اور عمران خان… کو بلانا ہوگا۔ ورنہ چترال سے روز … بلا اور بال… اٹھا کر وہاں پہنچنا ممکن نہیں جس طرح … یونیورسٹی… کو وہاں لے جانے میں مشکلات ہیں اس سے بھی بڑا مسلہ ہے کہ … ٹاؤن… اٹھا کر … سید آباد… کیسے لے جایا جائے؟۔

٭ احتیاط کے ساتھ۔
ایم این ائے صاحب کی … گولدور پل کی افتتاحی تقریب کی خبر اور تصاویر دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ایسا لگ رہا ہے … برادر… کے کان کیسی نے بھرے ہیں تب ہی تو وہ مخالفین پر کچھ زیادہ ہی … سنگ باری… کر گئے ہیں تصویروں میں جماعت، اور پی ٹی ائی کے کافی لوگ نظر آرہے ہیں مگر ہمارے بھائی کی سادگی کا کیا کہناجس گھر میں کھڑے ہیں ان ہی کو …. یہ دستور … انکل صاحب کا نہیں ہوا کرتا تھا آپ کام کریں اور …. توکل اللہ پر… جذ باتی ہونے کی ضرورت نہیں۔ پھر بھی ؎ دیر کی مہربان آتے آتے کے مصداق اگر چہ آپ دیر سے … مقامی مسائل… کی طرف متوجہ ہوئے ہیں۔ یہ ہمارے ٹاون کے لوگوں کا مدتوں سے … مطالبہ… رہا ہے کہ … چھوٹے منصوبوں کی جانب توجہ دی جائے چترال کے لوگ بہت دور کا نہیں سوچتے انہیں سامنے اور فوری کچھ ہوتا نظر آنا چاہیے۔ ایم این ائے صاحب نے بڑے منصوبوں کے حوالے سے گران قدر خدمات انجام دیے ہیں ۔لیکن …. بقول ان کے مجبورا اسے یہ … چھوٹے کا م …شروع کرنے پڑے ہیں … ایک مرتبہ ڈاکڑ فیضی صاحب نے بھی اسے یہی مشورہ دیا تھا آپ ٹاون کے … باسی … ہو قوم کے نمائندے ہوبڑے اور چھوٹے آپ کو سب کام کرنے ہیں۔ میں اس میں اضافہ کرتے ہوئے یہ کہہ رہا ہوں اگر چہ یہ چھوٹے کام ہیں … مگر بڑی احتیاط کی ضرورت ہے۔ الیکشن سر پہ کھڑی ہیں حکومت وقت کی کشتی … ہچکولے … کھا رہی ہے۔ آپ مختلف گاوں اور مقامات کے لیے مساجد اور جماعت خانوں میں جاکے مقامی لوگوں کی ترجحات کو سامنے رکھتے ہوئے ان ہی کی مرضی سے …پراجکیٹ … دیا کریں اور ان کی نگرانی کا بھی موثر انتظام کریں … ان لمحات میں جو فنڈز آپ کو ملے ہیں ان کی …. خوشبو… چاروں طرف پھل چکی ہے اور آپ کے پرانے … متوالے … واکرز… پارٹی … رشتہ… دوستی ….سنگت… غصہ اور نارضگی کے نام پر یہ … فنڈز… نو دو گیارہ… نہ کرسکیں۔ ماضی میں ان آخری لمحات کے دوران بہت سارے … جعلی منصوبے… سفارش اور تعلق کی بنیاد پر لیے تو گئے مگر…. گراونڈ میں ہوتے …. نظر … نہیں آئے لہذا بر ادر من
؎ عدم احتیاط لوگوں سے لوگ منکر نکیر ہوتے ہیں
٭٭٭٭