ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے اپر چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ اُوناوچ یارخون کا دورہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے اپر چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ اُوناوچ یارخون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ممبر ڈسٹرکٹ کونسل مستوج غلام مصطفی اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل یارخون رحمت ولی اُ ن کے ہمراہ تھے۔ بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے یارخون پہنچنے پر اُن کا استقبال کیا۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ سیلاب سے اُوناوج یارخون کے لوگ سڑک بہہ جانے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔ اور ہم نے اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں کو جلد آز جلد متاثرین تک ریلیف پہنچانے اور آمدورفت بحال کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ اس پر متعلقہ ادارے نے آمدورفت بحال کرنے کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہمیں لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے اور ہم اس سے غافل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ قدرتی آفات گذشتہ چند سالوں سے چترال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے، کہ ہم کسی بھی ممکنہ آفات سے نمٹنے کیلئے انسانی بساط کے مطابق تیار رہیں۔ خصوصا خطرات سے دوچار علاقوں میں اپنے تحفظ کیلئے قبل از وقت اقدامات کریں۔ ضلع ناظم نے کہا۔ کہ متاثرین کو خواراک کے مسائل سے دوچار نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہمارے لئے اپنے ہر ہر فرد کی جان نہایت قیمتی ہے۔ انہوں نے کہا،کہ خوراک کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ تاہم اُن کی کوشش ہوگی۔ کہ آفات سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن بھی اپنی خدمات کا آغاز کرے۔ ضلع ناظم نے یقین دلا یا۔ کہ سنیئر صوبائی وزیر عنایت اللہ اس علاقے کا دورہ کریں گے۔ اور توقع ہے۔ کہ وہ متاثرین کی مدد کیلئے ضرور کوئی اقدام اُٹھائے گا۔ ضلع ناظم نے یارخون کے علاقہ گزین، چپاڑی، بانگ اور مستوج کے معروف مقامات سنوغر اور پرواک میں لوگوں سے خطاب کیا۔ ممبران ڈسٹرکٹ کونسل غلام مصطفی، رحمت ولی اور مقامی عمائدین نے ضلع ناظم کی طرف سے متاثرہ گاؤں اور سڑک کی وزٹ کرنے پر اُن کا شکریہ اداد کیا۔