سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے ناظم اعلیٰ اور الفلاح فاونڈیشن کے سرپرست صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان کا دورہ چترال، اور شاہی مسجد چترال میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے ناظم اعلیٰ اور الفلاح فاونڈیشن کے سرپرست صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان نے بمبوریت وادی کا دورہ کیا اور چترال شہر میں واقع شاہی جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے بھی خطاب کیا اور اس بات پر زور دیاکہ وہ اللہ جل جلالہٗ کو اپنے دل میں بسانے والوں کو کوئی تکلیف اور مصیبت پریشانی سے دوچار نہیں کرسکتی اور مسلمان کو چاہئے کہ وہ اٹھتے بیٹھتے اس بات کو اپنی ذہن میں رکھے اور اس بات پر اپنی یقین راسخ کرلے کہ اللہ ھو کا ورد ان کے نس نس میں بسا ہوا ہے اور اسی سے وہ زندہ ہے۔ انہوں نے من حیث القوم امت مسلمہ کی اتحاد کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہاکہ ہر بندہ اپنے حصے کا کردار اداکرے اور دوسرے کا انتظار نہ کرے اور فرصت کو مشغولیت سے پہلے غنیمت جان لے۔ اس سے گزشتہ روز صاحبزادہ عبدالقدیر اعوان نے بمبوریت کا یک روز دورہ کیا جہاں راستے میں انیژ کے مقام پر مسلمان اور کالاش مغززیں نے ان کا والہانہ استقبال کیا جبکہ کالاش قبیلے کے لوگوں کا جوش وخروش دیدنی تھا۔ بمبوریت میں دارالعرفان مسجد میں جمع علمائے کرام اور سیاسی قائدیں سے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے روحانیت کے مختلف مدارج اور منازل پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہاکہ ان دور دراز علاقوں میں آنے کا مقصد یہ ہے کہ ان کے مولیٰ کا عظیم نام ہر بندہ خدا کے دل میں آئے اور دلوں کی دنیااسی سے آباد رہے۔ حضرت عبدالقدیر کے دادا حضرت اکرم اعوان نے 1986ء میں بمبوریت تشریف لایا تھااور یہاں قائم دارالعرفان مسجد کی مینار تعمیر کیا تھا جوکہ آج تک آباد ہے۔ بمبوریت میں دارالعرفان مسجد میں جمع علمائے کرام اور سیاسی قائدیں سے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے روحانیت کے مختلف مدارج اور منازل پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہاکہ ان دور دراز علاقوں میں آنے کا مقصد یہ ہے کہ ان کے مولیٰ کا عظیم نام ہر بندہ خدا کے دل میں آئے اور دلوں کی دنیااسی سے آباد رہے۔ حضرت عبدالقدیر کے دادا حضرت اکرم اعوان نے 1986ء میں بمبوریت تشریف لایا تھااور یہاں قائم دارالعرفان مسجد کی مینار تعمیر کیا تھا جوکہ آج تک آباد ہے۔