چترال (نمائندہ چترال میل) چترال چیمبر آف کامرس اور تجار یونین چترال کے دوران ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل اور سی پیک کے متبادل روٹ کی چترال سے گزرنے کے نتیجے میں علاقے کی تجارتی صورت حال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان اور تجار یونین کے صدر حبیب حسین مغل نے اپنے اپنے دورے اداروں کی نمائندگی کی جبکہ اتالیق حیدر علی شاہ اور سمیڈا کے سینئر اہلکار فضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر سرتاج احمد خان نے اس بات پر زور دیا کہ چترال کی تاجر برادری کو 2018ء اور اس سے آگے حالات پر نظر رکھتے ہوئے اپنی تیاری کرنی چاہئے تاکہ وہ مقابلے کی دوڑ میں دوسروں سے پیچھے نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہاکہ اب تجارت کو سائنسی بنیادوں پر استوارکرنے اور جدید خطوط پر ایستادہ کرنے کی ضرورت ہے جس میں چترال چیمبر آف کامرس ہر ممکن امداداور رہنمائی فراہم کرے گی۔ سمیڈا کے اہلکار فضل نے اپنے ادارے کی طرف سے چترال کی تاجر برادری کے ساتھ معاونت پر روشنی ڈالی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





