چترال ( نمائندہ چترال میل )تھانہ لٹکوہ پولیس اہم کامیابی، ملزم کے قبضے سے 2 عدد (غیر قانونی اسلحہ) اور ایک کلو گرام سے زائد افیون برامد
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ احمد عیسی اور ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی لٹکوہ SI قربان پناہ کی سربراہی میں ASI اظفر عالم اور ٹیم نے دوران گشت ملزم قمرالدین ولد مشرف الدین سکنہ مردان لٹکوہ کو مشکوک حالت میں پاکر تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 1290 گرام افیون، ایک ضرب ریپیٹر اور ایک ضرب چھریدار بندوق برامد۔
ملزم گرفتار، مزید تفتیش جاری۔
لوئر چترال پولیس کا عزم، منشیات سے پاک لوئر چترال