چترال(نمائندہ چترال میل)پاؤر کمیٹی چترال کے صدر خان حیات اللہ خان،چیئرمین ناصر احمد اور نائب صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ نے وفد کے ساتھ چترال ٹاون میں بجلی کی ابتر صورت حال کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے گورنر کاٹیج میں ملاقات کی۔ملاقات میں جہانگیر ترین،صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان،صوبائی وزیر اباشی و اطلات شاہ فرمان خان اورضلعی صدر پی ٹی آئی عبداللطیف بھی موجود تھے۔صدر پاؤر کمیٹی خان حیات اللہ نے اس موقع پر کہا کہ چترال ٹاؤن جس کی آبادی چالیس ہزار کے لگ بھگ ہونے باوجود گذشتہ بیس سالوں سے بجلی کے بحران کا شکار ہے۔ ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تما م پارٹیوں کے رہنماؤں نے ملکر ”پاورکمیٹی“کے نام سے غیر سیاسی تنظیم بنا کر گذشتہ چھ سالوں سے بجلی کے بحران کو ختم کر نے کے لئے کوششیں شروع کئے اور آخر کار S.R.S.P سے درخواست کرنے پر دو میگاواٹ بجلی گھر کاگولین میں برموغ کے مقام پر سنگ بنیاد رکھا گیا اورسنگ بنیاد تقریب میں صوبائی وزیر محمود خان شامل تھے اورایک ماہ پہلے دوبارہ صوبائی وزیر محموخان نے یورپین ڈونر کے ساتھ بجلی گھرکا افتتاح کیا۔مگر کروڑوں روپے کے لاگت سے بننے والی یہ ہائیڈل پاؤر ابھی تک مطلوبہ بجلی ٹاؤن کو دینے میں ناکام ہو چکا ہے اور آس پاس کے دیگر علاقوں کو بجلی کی ترسیل جاری ہے جو کہ ٹاون سے باہرکے علاقے ہیں۔ اور ٹاون جس کے لئے بجلی گھر بنایا گیا تھا کو بجلی دینے میں حلیے بہانوں سے کام لیا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کچھ دیہات غیر قانونی طورپر بجلی استعمال کررہے ہیں اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو بار بار نشاندہی کے باوجود اُن کے خلاف کاروائی نہیں کی جارہی اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائے اور ٹاؤن کے لئے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
خان حیات اللہ خان نے کہا کہ چترال میں بل ریکوائری 100فیصد سے زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود نیشنل گرڈ سے واپڈا کی بجلی مطلوبہ ولٹیج پر چترال کو نہیں دیا جا رہا ہے۔اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اس کابھی نوٹس لیا جائے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وفد کو یقین دلایا کہ متعلقہ اداروں کے زمہ داران سے اس سلسلے میں بات کرکے چترال ٹاون کو درپیش مسئلے بجلی کی ابتر صورت حال پر قابو پایا جائیگا۔اُنہوں نے کہا کہ اداروں کے مابین عدم تعاون کے وجہ سے چترال ٹاون کو بجلی کی فراہمی میں مسائل درپیش ہورہے ہیں جس کا تدارک کرنے کے لئے ڈی سی چترال،ایس آر ایس پی اور پیڈو کے حکام سے بات کی جائے گی۔وفد نے عمران خان اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات