(چترال میل رپورٹ) خیبرپختونخواحکومت نے ضلع چترال میں 69میگاواٹ کے لاوی ہائیڈروپاورپراجیکٹ پر عملی کام شروع کرنے کے حوالے سے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور سوشل میڈیاپرچلائے جانے والے بے بنیاد پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ سابقہ دورحکومت میں لاوی ہائیڈروپاورپراجیکٹ کا سنگ بنیاد30جون 2012کوغلط طریقہ کار سے رکھتے ہوئے محض سیاسی دکان چمکانے کی کوشش کی گئی ہے کیونکہ مذکورہ منصوبے کا سنگ بنیادECNECکی منظوری یعنی اگست2012سے پہلے رکھا گیا جوکہ قواعد وضوابط کے خلاف اقدام اٹھایا گیاتھا۔ اسی طرح موجودہ حکومت کے دور میں اکتوبر2016کومنصوبے پر باقاعدہ طورپر عملی کام کے آغاز کے لئے ECPکنٹریکٹ چینی کمپنی کو دیاگیا ہے۔لاوی پن بجلی کے منصوبے پر عملی کام کے آغاز کے لئے ٹھیکہ کی بولی کے لئے تین مرتبہ اشتہاردیاگیا۔پہلااشتہار8جون2013،دوسرااشتہار13نومبر2013اور تیسرااشتہار13جون2014کو دیا گیا جبکہ منصوبے کے نظرثاتی شدہ PC-Iکی منظوری باقاعدہ طورپر 9جولائی2015کوECNECنے دی۔صوبائی محکمہ توانائی وبرقیات نے واضح کیاہے کہ تمام قواعد وضوابط پورے کرنے کے بعد منصوبے پر عملی کام کا آغاز4جولائی 2017سے کیا جارہا ہے۔صوبائی حکومت کاکہناہے کہ دوسروں کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگاناموجودہ حکومت کا شیوہ نہیں ہے تاہم کرپشن،کمیشن اور رشوت سے پاک اداروں میں اصلاحات لانا موجودہ حکومت کا اولین منشورہے اور لاوی ہائیڈروپاورپراجیکٹ پر عملی کام بھی باقاعدہ طور پر قواعدوضوابط پورے کرکے شروع کیا جارہا ہے نہ کہ سیاسی دکان چمکانے اور کریڈٹ حاصل کرنے کے لئے کیا جارہاہے۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



