چترال (نمائندہ چترال میل) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال میں عیدالفطر انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اور لاکھوں فرزندان توحید نے چترال کے مختلف عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عید اداکی۔ چترال میں عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع حسب سابق عیدگاہ ایون میں ہوا۔ جس میں تقریبا آٹھ ہزار افراد نے ممتاز عالم دین مولانا کمال الدین کی امامت میں نماز عید ادا کی ۔ خطیب عیدگاہ مولانا کمال الدین نے اس موقع پر خطبہ دیتے ہوئے کہا۔ کہ روزہ اللہ رب العزت سے براہ راست برکتیں اور راحتیں حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ اور اللہ پاک اپنی نوارانی فرشتوں کے سامنے اپنے روزہ دار بندوں پر فخر کرتا ہے۔ اور نماز عید کے موقع پر اُن کی بخشش کا اعلان کرتا ہے۔ روزہ تزکیہ نفس اور تقوی کی علامت ہے۔ اور یہ انتہائی خوشی کا مقام ہے۔ کہ چترال کے لوگ روزوں کا بھر پور اہتمام کرتے ہیں۔ اور ماہ صیام میں تمام مساجد میں نمازیوں کی بہت بڑی تعداد حاضر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ دراصل ماہ رمضان دیگر مہینوں میں بھی خدا خوفی، عبادت گزاری تزکیہ نفس کی تربیت کا درس دیتا ہے۔ جس پر مستقل بنیادوں پر کاربند رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اُسی صورت میں فلاح پا سکتے ہیں۔ جب وہ اسلام کے ذرین اصولوں کے مطابق زندگی بسر کریں۔ ہمیں ہر حال میں اعتدال، عفو درگزر، باہمی عزت و احترام اور تمام انسانوں کے جان ومال کی حفاظت کرنی چاہیے۔ اور یہ اسلام کا ذریں اصول ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کے مسلمانوں نے اقلیتوں کا ہمیشہ تحفظ کیا۔ اور کالاش کمیونٹی کی موجودگی اس کی واضح مثال ہے۔ تاہم انہوں اس بات پر نہایت ناراضگی کا اظہار کیا۔ کہ غیر ملکی لوگ اقلیتوں کی مدد کی آڑ میں اُنہیں اپنا مذہب قبول کرنے کا درس دیتے ہیں۔ جو کہ کسی صورت مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ اگر اقلیتوں میں سے کوئی اپنا مذہب تبدیل کرتا ہے۔ تو اُسے اسلام قبول کر لینا چاہیے۔ کیونکہ وہ مسلم معاشرے میں رہتے ہیں۔ درین اثنا چترال کے کئی علاقوں میں عید کے اجتماعات ہوئے ہیں۔ جن میں بلال مسجد دروش، گرم چشمہ مسجد،بروز عید گاہ، بونی جامع مسجد، شاگرام تورکہو، مستوج جامع مسجد میں بڑے اجتمات ہوئے ہیں۔ نماز عید کے موقع پر اللہ پاک کے حضور مسلم اُمہ میں اتفاق و اتحاد، پاکستان کی سلامتی اور مسلمانوں کی دُنیاوی و اُخروی فلاح کیلئے دُعائیں مانگی گئیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





