چترال (نمائندہ چترال میل) کالاش ویلی رمبور سے تعلق رکھنے والے پانچ جوانسال لڑکے اور لڑکیوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ کالاش کمیونٹی کے اندر اجتماعی اسلام قبول کرنے کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔ مسلمان ہونے والے لڑکوں میں شیرتاج ولد کمانڈر سابق ممبر یونین کونسل رمبور، ظاہراللہ ولد ظاہر شاہ اور لڑکیوں میں ساجدہ، شاہزینہ سمیت تین افراد شامل ہیں۔اور یہ تینوں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں ۔ جنہوں نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہے، ذرائع کے مطابق تین نو مسلم لڑکے لڑکی نے شادی بھی کر لی ہے۔ مسلمان ہونے والے لڑکے لڑکیوں کا تعلق رمبور کی کالاش برادری کے سیاسی اور صاحب ثروت خاندانوں سے ہے۔ جو کہ کالاش برادری میں کافی معروف نام رکھتی ہیں۔ چترال کی کالاش قبیلے کے جوانسال افراد میں تبدیلی مذہب کے حوالے سے بہت اضافہ ہوا ہے۔ اور گذشتہ چند برسوں کے اندر کئی جو انسال مرد وخواتین نے اسلام قبول کیا ہے۔ بریر ویلی میں کالاش قبیلے کے لوگ جو دیگر دو وادیوں کی نسبت کٹر مذہبی مانے جاتے ہیں ۔ کے بچے بچیوں میں قبول اسلام کا رجحان کہیں زیادہ ہواہے۔ اور گذشتہ سال کے دوران کئی لڑکیاں مسلمان ہوئیں۔ اسی طرح وادی بمبوریت میں کئی کالاش بزرگ مذہب چھوڑ کر مشرف با اسلام ہوئے۔نوجوان لڑکیوں میں قبول اسلام کے وجوہات میں کئی امور کا دخل ہے۔ جس میں پسند کی شادی، بہتر مستقبل کا خواب، تحفظ، مسلمان کمیونٹی کا اثر اور سکولوں میں مسلم و اقلیتی بے بچیوں کی مخلوط تعلیمی نظام شامل ہیں۔ جن کی وجہ سے یہ مسلم معاشرے سے اثر لے لیتی ہیں۔ اور اسلام قبول کرتی ہیں۔ اسی طرح لڑکوں کے قبول اسلام کی وجہ بھی مسلم معاشرے کا اثر اور قریبی تعلق ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات