چترال (نمائندہ چترال میل)امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع چترال مولنا حسین آحمد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بلاآخر اللہ کے فضل واحسان سے اسیران ختم نبوت رہا ہوگئے خوش نصیب اسیران ختم نبوت کی رہائی کی خبر کے ساتھ چترال کے طول وعرض میں خوشی کی لہر دوڑ گئی چترال کی معلوم تاریخ کے یہ خوش نصیب قیدی تکالیف اور مشقت کو سہنے کے بعد اللہ کے فضل واحسان سے رہا ہوگئے ہیں۔سب سے پہلے ان خوش قسمت اسیروں اور ان کے خوش نصیب اہل خاندان دوست احباب کو مبارک ہو۔عالمی مجلس تحفظ نبوت ضلع چترال اسیران ختم نبوت کی رہائی کے لئے تمام کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان تمام فرد، افراد،جماعت،محکموں اور کرداروں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے زبان سے، قلم سے، تعلق وتعارف سے، مشوروں سے دعاؤں نیک تمناؤں سے اپنے اپنے انداز اور اختیار کے مطابق کردار ادا کیا۔خصوصیت کے ساتھ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ڈیرہ اسمعٰیل خان کا شکریہ اداکرتی ہے جنہوں نے نازک مشکل وقت میں ڈیرہ اسمعیل خان میں انکا والہانہ استقبال کیا مہمان نوازی کی مثال قائم کی،قید کے دوران ہمدرد دوستوں کا کردار ادا کیا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چترال اس واقعہ میں اہلیان چترال کے جذبہ ایمانی عشق رسولؐ کے پاکیزہ مقدس جذبوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی
- مضامینداد بیداد ۔ وطن کا صو فی شاعر ۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی





