پشاور(نمائندہ چترال میل)اسیران ختم نبوتﷺچترال کی رہائی پر چترالی عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔آقائے نامدارحضرت محمدﷺکی شان رسالت ؐ اور عظمت رسالتؐ کیلئے قربانی دینے والے ہم سب کے ہیروہیں۔انشا ء اللہ عید الفطر کے بعد کسی بھی مناسب تاریخ پر ان اسیران ختم نبوت ﷺ کو جمعیت اتحاد العلما ء خیبر پختونخوا کی جانب سے خصوصی شیلڈز حسن ثابت قدمی دی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار جمعیت اتحا د العلما ء کے پی کے کے صدر، جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق MNA مولانا عبد الا کبر چترالی نے گذشتہ شام اسیران ختم نبوت ﷺ چترال کی چترال جیل سے رہاہونے کے پر کیا ہے۔مولانا چترالی نے 6.7ATA 16MPo- اور دفعہ 324 کو واپس لینے اور اس سلسلہ میں بھر پور تعاون کرنے پر،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، سینئر وزیر بلدیات خیبر پختونخوا،وزیر خزانہ kpk، ھوم سیکرٹری kpk، آئی جی پی خیبر پختونخوااور آر پی اوسوات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔مولانا چترالی نے وکلا ء و پینل رحیم اللہ ایڈووکیٹ، مطیع اللہ ایڈووکیٹ سمیت اس کیس میں بھر پور پیروی کرنے والے اور اپنا حصہ ڈالنے والے تمام وکلا ء کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





