پشاور (نمائندہ چترال میل)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں معماران قوم(اساتذہ کرام) کے کندھوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اس لئے اساتذہ آگے بڑھ کر اس دھرتی کے لئے تعلیمی اداروں میں دیانت،امانت اور صداقت سے سرشار نسل تیار کریں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے جمعرات کے روز اپنے دفتر پشاور میں تنظیم اساتذہ کے صوبائی صدر خیر اللہ حواری کی قیادت میں شمشاد خان جھگڑا اور بہادر سید پر مشتمل وفد کے ساتھ اساتذہ کے مسائل پر گفتگو کے دوران کیا۔وزیر خزانہ نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے بھی ہر شعبہ زندگی میں میرٹ کی بالا دستی اور کرپشن کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے ہوئے ہیں۔ محکمہ خزانہ اساتذہ کرام کو ٹائم سکیل دینے میں رکاوٹ نہیں بنے گا کیونکہ45ہزار اساتذہ این ٹی ایس پر بھرتی،ٹیچنگ اسسٹنٹ،ایڈہاک لیکچررز کی مستقلی اور انتظامی کیڈر کے افسران کی اپ گریڈیشن زیر غور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین حکومت وقت کے دست و بازو ہوتے ہیں اس لئے ان کی بنیادی ضروریات پوری کر کے اور ان کو اعتمادمیں لے کر خوشحال پاکستان کے ایجنڈے کو تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ مظفر سید ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ گزشتہ بجٹ میں کئے گئے اعلانات کے مطابق اٹھائے گئے اقدامات میں سابقہ ادوار میں مڈل سکولوں میں ختم کردہ 778 معلمین دینیات اور فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کی867پوسٹوں کو بحال کر کے 27506تعلیمی اداروں کے سربراہان کے ماہوار چارج الاؤنس کو بڑھا کر باالترتیب250،350،600 اور 750 روپے تک ماہوار بڑھانے،چار سال میں ہزاروں کی تعداد میں کلرک برادری،درجہ چہارم ملازمین اور سکیل15کے اساتذہ کو گریڈ16دینا،ہزاروں کی تعداد میں نئی اسامیاں منظور کرنا،پی ایچ ڈی الاؤنس10ہزار روپے کرنا،ایم فل الاؤنس ڈھائی ہزار روپے مقرر کرنا شامل ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی بنیادی ضروریات کے لئے اربوں ر وپے جاری کئے گئے ہیں۔حسن کارکردگی کی بنیاد پر کروڑوں روپے کے انعامات اساتذہ اور طلبہ کے حوالے کئے گئے۔اسی طرح دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کی تقرری میں ترمیم کر کے سکیل12تک کر کے معماران قوم کے سینکڑوں بچے ٹیچر اور کلرک بھرتی ہوں گے۔آخر میں مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ عوام،سرکاری ملازمین،بشمول اساتذہ کرام کے تعاون سے انتہائی نامساعد حالت کے باوجود درپیش چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔وفد نے اساتذہ اور ملازمین کے مفاد میں کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





