چترال (نمایندہ چترال میل) اسیران ناموس رسالت چترال کے سرپرست اور چترال کے علماء نے ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یو سفزئی کے ساتھ منعقدہ جرگے کے بعد بہت جلد قیدیوں کی رہائی کی اُمید کا اظہار کیا ہے۔ چترال پریس کلب میں بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قیدیوں کے سرپرست معین الدین، شاکر اللہ، فاروق اعظم، قاری امین اللہ، حضرت علی، قاری جمال عبدالناصر وغیرہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ انہوں نے ناموس رسالت کے قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چترال اور ڈی پی او چترال سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ اور ڈپٹی کمشنر چترال نے یقین دلایا ہے۔ کہ بہت جلد ان قیدوں کو رہا کیا جائے گا۔ فاروق اعظم نے کہا۔ کہ قیدیوں کی رہائی ممکن بنانے کے سلسلے میں جن جن حضرات نے بھی کوشش کی ہے۔ اسیروں کے والدین اُن کے مشکور ہیں۔ اُنہوں نے کہا۔ کہ یہ واقعہ ایک اسلامی جذبے کے تحت واقع ہوا ہے۔ اس لئے اس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ڈپٹی کمشنر نے 324،311جو کہ ناقابل ضمانت دفعات ہیں۔ کو واپس لینے کی یقین دہانی کی ہے۔ اور ہمیں اُمید ہے کہ وعدے کے مطابق اسیروں کی رہائی ممکن ہو گی۔ انہوں نے جرگے کے معروضات سننے اور مثبت یقین دہانی پر ڈپٹی کمشنر چترال کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ تین وکلاء ساجد اللہ ایڈوکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار، سابق صدر بار غلام حضرت انقلابی اور وقاص احمد ایڈوکیٹ پر مشتمل ایک سہ رکنی پینل اس حوالے سے مقدمے کا جائزہ لے گی۔ اور مزید اقدامات کرے گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات