(چترال میل رپورٹ)حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ مالی سال2016-17 کے فنڈ کو قواعد و ضوابط کے مطابق خرچ کرنے کے لئے تمام مکمل دستاویزات 27جون2017تک جمع کرا دیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کمپٹرولر آف اکاؤنٹس پشاور نے اس سلسلے میں مزید بتایا ہے کہ رواں مالی سال2016-17آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے جو30جون کو ختم ہو جائے گا۔وقت کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام محکمہ جات کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ مالی سال2016-17 کے فنڈز کو رولز کے مطابق خرچ کرنے کے لئے پی ایل اے،ایس ڈی اے،ریزرو فنڈز،پبلک ورکس،زکواۃ،پبلک ہیلتھ،ایریگیشن اور فارسٹ کے چیکس کو مکمل دستاویزات کے ساتھ27جون2017تک دفتر خزانہ میں جمع کرا دیں تاکہ دفتر خزانہ اپنی کارروائی مکمل کر کے جلد از جلد واپس کر سکے۔(27جون2017کے بعد کسی قسم کا چیک ماسوائے تنخواہ جو کہ ڈی ڈی او کے نام ہو،پاس نہیں ہوں گے) اور تمام پاس شدہ چیکس سٹیٹ بنک تک بروقت پہنچ جائیں اور اسی مہینے کی 30تاریخ تک سٹیٹ بنک سے کیش ہو سکیں کیونکہ صوبائی حکومت 30 جون2017کے بعد چیکس پر کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دے گی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





