اسلام آباد (نیوز ڈیسک) غیر قانونی شناختی کارڈز جاری کرنے پر نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے 600 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔ نادرا کے چئیر مین عثمان مبین نے انکشاف کیا کہ نادرا سے اب تک 600 ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقوں پر فنکشنل کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد شناختی کارڈز غیر ملکیوں اور غیر شہریوں کو جاری کییگئے۔انہوں نے علاقہ جات کے لحاظ سے بتایا کہ خیبر پختونخواہ میں 41,554، سندھ میں40,042، پنجاب میں 38,063، بلوچستان میں 24,503، قبائلی علاقہ جات میں 7,046، اسلام آباد میں 6,149، کشمیر میں 1,973، غیر ملکیوں کو 835 اور گلگت بلتستان میں 121 غیر قانونی شناختی کارڈز کا اجرا کیا گیا۔ کمیٹی نے نادرا چئیر مین کو ہدایت کی کہ وہ ادارے میں کسی بھی قسم کی کرپشن کے خاتمے کے لیے نادرا کے مالی نظام کو مزید مستحکم بنائیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات