چترال(رپورٹ شہریار بیگ) چترال شہر کے بجلی صارفین کی تنظیم پاور کمیٹی نے 3دنوں کے اندر SRSPکے دو میگاواٹ بجلی گھر سے چترال شہر کو بجلی فراہم نہ کرنے کی صورت میں تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔چترال پریس کلب میں پاور کمیٹی کے ممبران خان حیات اللہ خان،کوثر ایڈوکیٹ،نوید احمد بیگ،حبیب حسین مغل، محمد سید خان لال،ناصر احمد خان اور حسین احمد نے درجنوں شہریوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاور کمیٹی کی انتھک کوششوں سے سرحد رورل سپورٹ پروگرامSRSPنے گولین بیر موغ کے مقام پر 35کروڑ روپے کی لاگت سے دو میگاواٹ بجلی گھر تعمیر کیا جس کا افتتاح گزشتہ دنوں SRSPکے چیف ایگزیکٹیو افیسر نے ایک صوبائی وزیر سے کرایا۔واپڈا اور SRSPنے نے پاور کمیٹی کے ساتھ مل کر شہر کو بجلی کی تقسیم کا تین مرتبہ شیڈول ترتیب دیا۔اس کے باوجود چترال شہر بجلی کی نعمت سے محروم رہا۔جبکہ دوسری طرف اسی بجلی گھر سے چترال شہر سے باہر کئی دیہات کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی گئی ہے محکمہ واپڈا کی من مانیوں سے رمضان کے مبارک آیام میں چترال شہر کے بجلی صارفین بجلی کی کی نعمت سے محروم ہیں،اُنہوں نے کہا کہ ہم نے بجلی کے لئے ہر ادارے کا دروازہ کھٹکٹایا مگر کوئی بھی ہماری فریاد سننے کے لئے تیار نہیں اخر کار مجبور ہو کر ہم نے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اُنہوں نے عوام کا مسلہ حل کرنے کے بجائے سیاست چمکانے کے کوششوں پر ممبر قومی اسمبلی،ممبران صوبائی اسمبلی اور ضلعی ناظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج ویلنچ سطح پر شروع ہونگے اور ہمارا دھرنا اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک چترال شہر کو شیڈول کے مطابق بجلی نہیں دی جائے گی۔اُنہو ں نے وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلٰی اور آرمی چیف سے اس سلسلے میں قدم اُٹھانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات