چترال(نمائندہ چترال میل)نوید احمد بیگ ناظم وی سی شیاقوٹیک نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن (NETRACON) کی من مانی بند کرائے۔اُنہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں دن کے وقت گولین گول اور ملاکنڈ سے بجلی کی ترسیل ٹاون ایریا کیلئے بند رہتی ہے۔جس کی وجہ سے روزے داروں کو سخت مشکلات کا سامناہے۔گولین106میگاواٹ سے ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا ٹھیکہ NETRACONکمپنی کے پاس ہے جنہوں نے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے پرمٹ لے رکھا ہے اس سلسلے میں ٹاون کے ناظمین نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے گذارش کی تھی کہ رمضان المبارک کے دوران مذکورہ کمپنی ٹاون ایریا کیلئے بجلی کی ترسیل میں رکاؤٹ نہ بننے اور یہ تجویز بھی دی تھی کہ NETRACONکمپنی ان جگہوں میں کام کرے جہاں واپڈا کے ٹرانسمیشن لائن موجود نہیں۔مثلاًدنین سے لیکر بکرآباد تک گولین106میگاواٹ کے ٹرانسمیشن لائن پہاڑوں سے گذرتے ہیں لہذا اس جگہے پرکام کیا جائے تاکہ واپڈا ٹرانسمیشن لائن میں ٹاون کے لئے بجلی کی ترسیل میں خلل نہ ہو۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری تجویز کے برعکس NETRACONنے اپنی من مانی جاری رکھتے ہوئے صبح 6بجے سے دن12بجے تک پرمٹ لے رکھی ہے جس کی ٹاون ایریا کے عوام شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے درخواست کرتے ہیں کہ ایام رمضان کے دوران ٹاون ایریا کیلئے بلاتعطل بجلی دی جائے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





