چترال (نمائندہ چترال میل) سابق کمشنر ان لینڈ ریو نیواور موجودہ صدر آل پاکستان مسلم لیگ چترا ل نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی چترال کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔ اور 2018ء کے الیکشن میں چترا ل سے مکمل کامیابی حاصل کرے گی۔سابق صدر خالد پرویز کی صدارت میں ہونے والی پارٹی کارکنوں کی اجلاس کے فیصلے کے اوپر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے اخباری بیان میں سلطان صاحب کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی اخلاقیات کی ایک جائز مگر نا پسندیدہ فعل ہے۔ صدر آل پاکستان مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ سیاست میں پارٹیوں کے اندر افراد کا آنا جانا رہتاہے۔ عنقریب مختلف سیاسی پارٹیوں سے بہت با اثر افراد اے پی ایم ایل چترال میں شامل ہونے کی توقع ہے۔ جو کہ جانے والوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونگے۔ انہوں نے استعفیٰ کی خواہش رکھنے والوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو اے پی ایم ایل کے علاوہ کہیں اور سکون نہیں ملے گا۔ اسلئے بہتر ہے کہ اپنی پارٹی ہی میں رہ لیں۔ اے پی ایم ایل پریزیڈنٹ نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ چیرمین پرویز مشرف سے ملاقات کے بعد بہت جلد اپنی ڈسٹرکٹ کیبینٹ کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تمام ڈسٹرکٹ کا دورہ کر کے اے پی ایم ایل کو ویلج لیول تک آرگینائز کریں گے۔ وومن ونگ، یوتھ ونگ اور سٹوڈنٹ ونگ کو منظم کیا جائے گا۔ پارٹی کو ماڈرن لائنز پر آرگنائز کیا جائے گا اور آئی ٹی، ایجوکیشن، اسپورٹ اور کلچر کیلئے الگ سیکرٹری اپوائنٹ کئے جائیں گے جو پریسکرائبڈ جاب ڈسکرپشن کے اوپر کام کریں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





