چترال (نمائندہ چترال میل)آغاخان ہیلتھ سروس صوبہ خیبرپختونخوا اورپنجاپ ریجن کے ریجنل ہیڈمعراج الدین اور ٹیکوپراجیکٹ کے ڈسٹرکٹ کوارڈینٹرانوربیگ نے کروناوائرس کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ اے کے ایچ ایس پی چترال کے مختلف علاقوں میں کروناوائرس سے بچاؤکے بارے میں احتیاطی تدابیرکے حوالے سے مہم شروع کی ہے۔کرونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیراختیارکرنے کے لئے آگاہی گھرگھرپہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کروناوائرس سے بچاؤکے لیے سب لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے اہلِ خانہ کو بیماری سے محفوظ رکھیں،ذرا سی بے احتیاطی نقصان کا باعث بن سکتی ہے اس لیے علاج سے بہتر احتیاط پر عمل کرتے ہوئے اپنے سمیت دوسروں کو بھی بیماری سے بچانے کے لیے میل جول کم کریں۔بیماری سے بچنے کے لئے صرف ماسک کا استعمال ہرگز کافی نہیں۔ اس کے لئے بار بار ہاتھ دھونا، چھینک اور کھانسی کے دوران منہ اور ناک کو ڈھانپنا اور ایسے لوگوں سے دْور رہنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ بخار،کھانسی،زکام،سردرد،سانس لینے میں دشواری کروناوائرس کی ابتدائی علامات ہوسکتی ہیں۔ایسے فردکوباقی افرادسے الگ ہوکرچنددن تنہائی میں گزارناچاہیے اوراپنے اندرقوت مدافعت پیداکرنے والی غذائیں اوردوایات استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ کمزورقوت مدافعت رکھنے والے افرادباآسانی سے شکارہوجاتے ہیں۔اگرجسم میں قوت مدافعت ہوتوکوئی بھی بیماری اورانفیکشن آسانی سے آپ پرحملہ آورنہیں ہوسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ اس وائرس کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ وائرس انتہائی سرعت کے ساتھ ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوجاتاہے۔یہ بات بالکل واضع ہے کہ کروناوائرس سے انتابڑاخطرہ نہیں،جتنابڑاخطرہ اس کی پھیلنے سے ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرکوئی ایسے واقعہ پیش آئے ہیلتھ سنٹریاہسپتال جانے سے پہلے ان نمبروں پررابطہ کریں۔
گورنمنٹ ہیلب لائن نمبر:1166
آغاخان ہیلتھ سروس ہیلپ لائن نمبر:03453181108
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات