(چترال میل رپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے قوم کے نام رمضان کے اپنے پیغام میں کہاہے کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا انتہائی معزز و محترم مہمان مہینہ ہے جو اپنے ساتھ اللہ کی رحمتوں، مغفرتوں اور جہنم سے آزادی کے پروانے لے کر آتاہے۔ رمضان کا اصل مقصد خوف خدا اور خدمت خلق کے ذریعے تقویٰ کا حصول ہے اس لیے لازم ہے کہ ہم نیکیوں کے اس موسم بہار میں تنگ دستوں اور بیواؤں، یتیموں، مسکینوں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقہ کی جی بھر کر خدمت اور دل کھول کر مدد کریں۔اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائیں۔قرآن عظیم الشان سے تعلق کو مضبوط کریں اور اس عہد کو اپنے دلوں میں دوبارہ زندہ و پائندہ کریں کہ ہم پاکستان کو اسلامی و خوشحال ملک بنانے کے لیے یہاں قرآن کا نظام نافذ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک سے کرپشن، بددیانتی، ظلم و جبر کا خاتمہ اور ملک میں نظام مصطفیؐ کا نفاذ عین دینی فریضہ ہے۔ قوم کو اس فرض کی تکمیل کے لیے ایک بار پھر تحریک پاکستان (1947) کے جذبہ سے اٹھنا ہوگا تاکہ ستر سال سے ملکی اقتدار اور عوام کی گردنوں پر سوار سامراجی قوتوں کے آلہ کاروں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے ہمیں اسی رمضان سے کمر بستہ ہوجاناچاہیے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات