چترال (محکم الدین) چترال ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (سی سی ڈی این) اور چترال چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری چترال نے مشترکہ طور پر ایک یاد داشت (M0U) پر دستخط کئے۔ جس کے تحت وہ ضلع چترال میں کلائمیٹ چینج، اکنامک گروتھ اور سوشل ڈویلپمنٹ کے شعبوں پر باہمی مشاورت سے کام کریں گے۔ جمعرات کے روز چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں اس حوالے سے ایک پُر وقار تقریب ہوئی۔ جس میں ضلع ناظم چترال حا جی مغفرت شاہ نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے اتالیق حیدر علی شاہ نے چترال چیمبر آف کامرس اور سرتاج احمد خان نے چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (سی سی ڈی این) کی طرف سے یاد داشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ضلع نائب ناظم چترال مولانا عبد الشکور، بزنس کمیونٹی اور لوکل سپورٹ آگنائزیشنزکے نمایندگان مختلف بینکوں کے منیجر زاور سول سوسائٹی کے ایکٹی وسٹ موجود تھے۔ ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ موجودہ ایم او یو چترال کا بہت اہم ڈاکومنٹ ہے۔ جو چترال کی تعمیرو ترقی کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ یہ میرے لئے انتہائی خوشی کا مقام ہے۔ کہ بزنس کمیونٹی اور سی سی ڈی این جو انفرادی طور پر چترال کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ اب ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کیساتھ مل کر کام کریں گے۔ اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری مشترکہ کوششیں چترال کو امن و آشتی کے ماحول میں ایک ماڈل ضلع بنانے میں اہم کردار اداکریں گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہمارے آباء اجداد نے مشکل حالات کے باوجود اس علاقے کو نہیں چھوڑا۔ اور اسکی اصل وجہ یہ ہے۔ کہ وہ چترال کے امن کے ماحول کو آسائش پر ترجیح دیتے تھے۔ اور یہی چترال کا بہت بڑا سرمایا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہم اپنے اسلاف کے صحیح ولی وارث ہیں۔ اور ہم چاہتے ہیں کہ چترال کو محبت ،آمن و آشتی اورترقی و خوشحالی کے ساتھ اگلی نسل کے حوالے کریں۔ انہوں نے کہا۔ کہ محروم طبقات کو آگے لانا ہماری ترجیح ہے۔ تاکہ کوئی بھی احساس محرومی کا شکار نہ ہو۔انہوں نے سی سی ڈی این اور چترال چیمبر آف کامرس کو یقین دلایا۔ کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترالی عوام کو فائدہ دینے کے ہر قدم میں اُن کی مدد کرے گا۔ چیرمین سی سی ڈی این، صدر چترال چیمبر آف کامرس سرتاج احمد خان نے چترال میں لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز کے قیام اور تنظیمات کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا۔ کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں چترال وہ ضلع ہے۔ جس میں سب سے زیادہ تنظیمات موجود ہیں۔ اور ان تنظیمات کو سماجی ترقی کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ سرتاج احمد نے کہا۔ کہ چترال کو قدرت نے پانی، معدنیات، گلیشیرز، میوہ جات، کلچر، ٹورزم اور بے شمار خزانوں سے نوازاہے۔ جن کو مثبت طریقے سے استعمال کرکے چترال کو ناقابل یقین حد تک ترقی دی جاسکتی ہے۔ چترال کامستقبل جتنا تابناک نظر آرہا ہے۔ اُس کو کنٹرول نہ کرنے کی صورت میں بے شمار نقصانات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس لئے اس امر کی اشد ضرورت ہے۔ کہ توقعات اور خدشات کیلئے حکمت عملی وضع کرکے اہداف حاصل کرنے کیلئے مشترکہ طور پر کوشش کی جائے۔ اور موجودہ ایم او یو اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ قبل ازین ضلع نائب ناظم چترال مولانا عبدالشکور نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور ضلعی حکومت، سی سی ڈی این اور بزنس کمیونٹی کے مابین یاداشت کو خوش آیند قرار دیا۔ جبکہ چیرمین آئی سی ڈی پی رحمت غفور بیگ نے چترال کے مجموعی حالات اور مسائل پر روشنی ڈالی۔ اس تقریب میں ” ایک دن دُنیا کے ساتھ ” پروگرام کے خالق سہیل وڑائچ خصوصی طور پر موجود تھے۔ جس میں اُنہوں نے چترال سے متعلق اپنے مثبت خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں مہمان سہیل وڑائچ اور اُن کی ٹیم کو چترالی ٹوپی پہنائے گئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات