چترال(رپورٹ شہریار بیگ) کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہا ہے کہ چترال قدرتی آفات کا شکار اور پہاڑی پسماندہ علاقہ ہونے کے باوجود عوام کے اندر اپنے بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم دلوانے کا جذبہ اور ہمت موجود ہے۔فرنٹئیر کور پبلک سکول اینڈ کالج کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس حقیقت کو پیش نظر رکھتے ہوئے معیاری درسگاہ قائم کر لی جس میں داخلہ ہر ایک کے دسترس میں ہے۔بہت کم عرصے میں FCPSنے بہت زیادہ ترقی کر لی ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے فرنٹئیر کور پبلک سکول اینڈ کالج میں انٹر سکولز سپورٹس گالا کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ FCPSسے فارع ہونے والا طالب علم ملکی سطح پر مقابلہ کرنے کی قوت حاصل کرے گا۔کرنل نظام الدین شاہ نے کہا کہ ہم عنقریب چترال میں آرمی پبلک سکول اور کیڈٹ کالج قائم کریں گے جس میں کور کمانڈر پشاور اور GOCملاکنڈ دلچسپی رکھتے ہیں۔ہم تدریس کے جدید ترین طریقے اپنا کر تعلیم کی معیار کو بڑھانے میں مصروف ہیں۔بچوں میں نقل کے رجحان کی حوصلہ شکنی اور کتب بینی کا شوق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔FCPSکا ہر بچہ پُر اعتماد ہے اور اُنہیں اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے۔اس موقع پر کرنل نظام الدین شاہ نے انٹر سکولز اینڈ انٹر ہاؤس سپورٹس گالا میں طالبہ اور طالبات کے الگ الگ مختلف کھیلوں فٹ بال،کرکٹ،ریس،رسہ کشی،سائیکل ریس،موسیقی، پینٹنگ،بیڈ منٹن اورکوکنگ کے چار روزہ مقابلے ہوئے تھے انعامات اور شیلڈ تقسیم کی۔فٹ بال کے ونر FCPSدروش،کرکٹ کے چترال پبلک سکول اینڈ کالج،موسیقی میں FCPSچترال،رسہ کشی میں FCPSدروش،سائیکل ریس میں FCPSچترال طالبات میں بیڈ منٹن میں آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ،رسہ کشی میں ّغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ نے شیلڈ حاصل کیں۔اس ایونٹ میں FCPSچترال،FCPSدروش،FCPSمستوج،،آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ،چترال پبلک سکول اینڈ کالج،حرا پبلک سکول،اسلامک ایجوکیشن اور برائیٹ فیوچر سکول نے حصہ لیا تھا۔اس موقع پر ٹیجر نوید اور سلیم نے گٹار پر چترالی دھن میں گا کر شرکاء سے زبردست داد حاصل کی۔ تقریب میں سٹیج سکریٹری کے فرائض مصباح الدین اور فرحت جبین نے انجام دیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات