چترال(نمائندہ چترال میل)مورخہ 23مئی کو کیسو میں جشن بہاران فٹ بال ٹورنمنٹ اختتام پذیر ہوا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایم پی اے سلیم خان تھے۔مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا۔میچ انتہائی دلچسپ رہا سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیسو دروش فٹ بال ٹیم نے درگندیزی فٹ ٹیم دروش کو ایک کے مقابلے صفر گول سے ہراکر فائنل میچ جیت لیا۔مہمان خصوصی ایم پی سلیم خان نے جیتے والے ٹیم کے لئے نقددس ہزار،ہارنے والے ٹیم کے لئے پانج ہزار اور منتظمین فٹ بال ٹورنمنٹ کے لئے پندرہ ہزار روپے کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی۔اس سے قبل ایم پی اے جب کیسو پہنچے تو علاقے کے عمائدین نے اُن کاپُرتپاک استقبال کیا۔مہتر ژاؤ امین دستگیر کے گھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سلیم خان نے کہا کہ علاقے کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی۔اُنہوں نے کیسو گول کے درمیان پُل کے مرمت کے لئے 5لاکھ روپے کی منظوری دے دی۔کیسو گول سڑک کے لئے 8لاکھ روپے مختص کیے۔گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کو ہائی کرنے کی یقین دہانی کی اور ساتھ ہی گورنمنٹ مکتب سکول کیسو کوڑ کو پرائمری سکول بنانے کے لئے بھی یقین دہانی کی۔اس موقع پر مہتر ژاؤ امین دستگیر،مہتر ژاؤ محمود دستگیر،شہزادہ خلیل،ویلج ناظمین،کونسلرز،یوتھ ممبر،سابق ناظم دل نوازاورعلاقے کے دیگر معتبرات موجودتھے۔ اس کے بعد سلیم خان نے کیسو پائین اورکیسو گولدہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے زیرنگرانی 1کروڑ76لاکھ39ہزار روپے لاگت سے بننے والی واٹر اسکیم کا بھی افتتاح کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات