پشاور (نمائندہ چترال میل) زاہد خان اپنی پارٹی کی خیر منائیں اے این پی 2013 ء میں وفات پاچکی ہے اس کی ارتھی کو 2018 ء میں جلا کر انشا ء اللہ بھارتی گنگا جمنا میں بہا دی جائے گی۔۔درمیانی مدت آخری رسومات کے لئے چھوڑ دی گئی ہے ایزی لو ڈ کا دور ختم ہو چکا ہے2008 ء میں جماعت اسلامی بائیکاٹ نہ کرتی تو اے این پی قیامت نازل ہونے تک اقتدار میں نہ آتی اس پر زاہد خان کو جماعت اسلامی کا شکر گزار ہونا چاہئے تھا۔ ملا کنڈ ڈویژن جماعت اسلامی کا ہے اور رہے گا۔ملا کنڈ ڈویژن میں سرحدی گاندھی کے مرید نہ ہونے کے برابر ہیں 2018ئکے انتخابات میں انشا ء اللہ نہ صرف ملا کنڈ ڈویژن بلکہ پورے صوبہ سے اکثریتی پارٹی کے طور پر کامیابی حاصل کرنا جماعت اسلامی کا مقدر ہے صوبائی حکومت ہماری ہو گی عوامی نیشنل پارٹی کرپشن اور ایزی لوڈ میں انٹرنیشنل ایوارڈ کی مستحق ہے۔خیبر پختونخوا کے عوام انشا ء اللہ آئندہ کبھی بھی عوامی نیشنل پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن،جمعیت اتحاد العلما ء کے صوبائی صدر اور سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے زاہد خان کے شائع شدہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پختونوں کے حقوق کے دعویداروں نے صوبہ میں 100 یونٹ مفت دینے کی بجائے پختونوں کو لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دیا۔انہوں نے کہا کہ انتخابی نشان لالٹین پر الیکشن کرنے والوں نے لالٹین کو پختونوں کا مقدر بنا دیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





