چترال(نمائندہ چترال میل)ایس آر ایس پی دو میگاواٹ بجلی گھر سے چترال ٹاون کو بجلی دینے کے معاملے پر جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر چترال دفتر میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں پاؤر کمیٹی چترال،کوغذی،کجو،راغ کے عمائدین،ا یس ڈ ی پی او چترال عبدلاستار،پیسکو، پیڈو کے اہلکار اور چترال ٹاون کے ناظمین نے شرکت کی۔اجلاس میں گولین دومیگاواٹ کے بجلی گھر سے چترال ٹاون کو شیڈول کے مطابق بجلی دینے کے بارے میں شرکاء نے اپنے اراء دی۔اے سی چترال عبدالاکرام نے اس موقع پر کہا کہ اس سے پہلے بھی پاؤر کمیٹی چترال،کجو،راغ اور کوغذی کے عمائدین کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی تھی۔کہ بجلی گھر کی ٹیسٹنگ کا مرحلہ جاری ہے ٹیسٹنگ مکمل کاہونے کے بعد شیڈول مرتب کیا جائیگا مگر اس پر مذکورہ گاؤں کے لوگوں نے عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے بجلی کی ترسل میں رکاؤٹ ہوئی۔انتظامیہ کی طرف سے بار بار ہدایات کے باوجود پیڈو،پولیس عملے اور کوغذی کے ایس ایچ او سمیت سیاسی لوگوں نے انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔اُنہوں نے کہا کہ آرای کی طرف سے مجھے ایک لیٹر ملا کہ علاقے کے لوگ راغ،کجواورکوغذی میں ٹرانسفرمروں کو بند کرنے نہیں دیتے۔اپنی مرضی سے ٹرانسفارمروں کو چالو کرتے ہیں۔اے سی چترال عبدالاکرم نے کہا یہ میٹنگ اس سلسلے میں دوبارہ منعقد کی گئی تاکہ عمائیدین آپس میں بیٹھ کراس مسئلے کا حل نکالے۔اُنہوں نے کہاکہ بجلی کی ضرورت دوسرے علاقوں کے بہ نسبت ٹاون کو بہت ہے کیونکہ یہاں ہسپتال،جوڈیشیری،کالجز،سکول وغیرہ ہیں جہاں بجلی کی آشد ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایس آر ایس پی کو واضح کرنا چاہیئے تھا کہ مذکورہ بجلی گھر کن کن علاقوں کے لئے بنائی گئی ہے مگر اُنہوں نے ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے مشکلات درپیش آرہی ہے۔پچھلے سال ایک کلو واٹ بجلی بھی نہیں تھی اور اس سال دو میگاواٹ بن گئی۔اُنہوں نے بجلی گھر کی تعمیر اور اس سلسلے جدوجہد کرنے پر پاؤر کمیٹی کی کردار کی تعریف کی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پاؤر کمیٹی کے حسین احمد اور کوثر ایڈوکیٹ نے ایس آر ایس پی کے سی او مسعود الملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاؤر کمیٹی کے بار بار مطالبے پر اُنہوں نے چترال ٹاون کے لئے دومیگاواٹ بجلی گھر بنایا جس پر ہم ٹاون کے لوگ اُن کے اور اُن کے ادارے کے مشکور ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ گولین دومیگاواٹ بجلی گھر صرف اور صرف ٹاون کے لئے بنائی گئی ہے ہمیں آپس میں رواداری سے کام لینا چاہیئے۔راغ کجو اور کوغذی کے عوام ہمارے بھائی ہے ہم نے اُن کو بجلی نہ دینے بات کبھی نہیں کی ہے مگر ٹیسٹنگ کو مکمل ہونے دیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ ایس آر ایس پی نے چترال میں دومیگاواٹ بجلی گھر بناکر ایک کارنامہ سرانجام دیا ہے کسی بھی این جی او نے ابھی تک دو میگاواٹ بجلی گھر نہیں بنایا جس پر ہم ٹاون کے عوام کے طرف سے دلی مشکور ہیں۔اُنہوں نے بجلی گھر کی افتتاحی تقریب میں پاؤر کمیٹی کے منتظمین کو دعوت نہ دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔تجار یونین کے صدر حبیب حسین مغل نے کہا کہ بازار کے دکانداران بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تنگ آچکے ہیں اُن کے کاروبار متاثر ہوچکے ہیں اگر رمضان کے آغاز تک گولین بجلی گھر سے ٹاون کو بجلی کی فراہمی ممکن نہ بنائی گئی تو تجار یونین سڑکوں پر نکل آئینگے احتجاج کرینگے اور شٹرڈاون ہڑتال کرینگے جس سے حالت خراب ہونگے۔راغ کجو اور کوغذی کی نمائندگی سیف الاسلام ایڈوکیٹ اور خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ نے کی۔اُنہوں نے کہا علاقے کو بجلی آشد ضرورت ہے اور علاقے میں صرف دو سو کلوواٹ کی بجلی کی خرچے ٹاون پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے کھبی بھی چترال ٹاون کی بجلی میں خلل نہیں ڈالا۔ ئی مہینے ہوگئے ٹیسٹنگ کا بہانہ بناکر ہمیں بجلی سے محروم کیا جارہا ہے جو کہ ناانصافی ہے۔اُنہوں نے کہا ایس آر ایس پی نے بجلی گھر کیلئے علحیدہ ٹرانسمیشن لائن نہیں بنایا ٹرانسمیشن لائن پیڈو کی ملکیت ہے جس پر ہمارا حق بنتا ہے۔اس لئے مذکورہ گاؤں کو بجلی دی جائے۔اُنہوں نے یقین دلایا کہ ہم انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں انتظامیہ اور ایس ایس آر ایس پی ہمیں تحریری طورپر لکھ دے دیں تاکہ ہم علاقے کے لوگوں کو مطمین کرسکے۔ایس آر ایس کے پی ڈی ایم طارق احمد نے کہا کہ ہمیں علاقے کے لوگوں کی طرف سے عدم تعاون کے وجہ سے بہت سے مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اب بجلی گھر نے اپنے دو میگاواٹ کا ہدف پورا کیا۔کچھ دنوں پہلے پانی کی کمی کا مسئلہ تھا جو کہ اب حل ہوگیا ہے۔گولین 108میگاواٹ بجلی گھر کی ٹرانسمیشن لائن میں کام کی وجہ سے بجلی گھر سے 26مئی تک بجلی کو بند کرنے لئے پر مٹ لی گئی ہے جس کی وجہ سے ہمیں بجلی بند کرنا پڑی۔اُنہوں نے شیڈول بنانے پر زور دیا۔اور علاقہ کے عوام سے ادارے کے ساتھ تعاون کی درخواست کی۔ڈی پی ایم طارق احمد حسین احمد کے طرف سے افتتاحی تقریب میں مدعو نہ کرنے کے جواب میں کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے ہدایات کے مطابق سیکیورٹی رسک کی وجہ سے مہمانوں کو محدود رکھا گیا۔ ناظم نوید احمد بیگ نے چترال ٹاون کو بلاتعطل رمضان سے پہلے بجلی کی فراہمی پر زور دیا اور کہا کہ اگر رمضان المبارک سے پہلے ٹاون کو بجلی فراہم نہ کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکل آئینگے جس سے لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال پیدا ہوگی۔ راغ کجو اور کوغذی کے نمائندوں نے ٹیسٹنگ مکمل ہونے اور شیڈول مرتب ہونے تک از خود بجلی نہ چلانے کی یقین دہانی کی۔اے سی چترال عبدالاکرم نے پیڈو اور پیسکو کے ساتھ ملکر شیڈول مرتب کرنے اور پاؤر کمیٹی کے ساتھ26تاریخ کی میٹنگ جبکہ راغ کجو اور کوغذی کے نمائندوں کے ساتھ28مئی کی میٹنگ کی تاریخ رکھی جس پر سب متفق ہوگئے۔میٹنگ میں ایس ڈی پی او عبدالستار،پیڈو،پیسکو کے حکام،ناظمین ٹاون،وکلاء پاؤر کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات