چترال شہر کو دو میگاواٹ بجلی دینے کی خبر مضحکہ خیز ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں صوبائی وزیر محمود خان کی طرف سے چترال شہر کو دومیگاواٹ بجلی دینے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر محمود خان نے مارچ 2015 میں کامرس کالج کے سبزہ زار میں پُرہجوم اجتماع کے سامنے نومہینے میں چترال شہر کو دو میگاواٹ بجلی دینے کا اعلان کیا تھا۔لیکن آج 2017میں یہی وزیر صاحب چترال آکر دومیگاواٹ بجلی گھر کا افتتاح کیا اور چترالی عوام کو خوشخبری سنائی کہ صوبائی حکومت نے چترال شہر کے 33ہزارآبادی کو بجلی مہیا کیا ہے۔مگر چترال شہر کے عوام صوبائی حکومت سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ دومیگاواٹ بجلی جس کا افتتاح دو دن پہلے ہوا کہا ں ہے؟اُنہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گولین گول میں 106میگاواٹ بجلی گھر تعمیر کررہی ہے اور چترال کے لئے 35میگاواٹ بجلی دینے کے سلسلے میں منصوبے پر کام بہت تیزی سے جاری ہے اور اس سال گولین گول سے پورے ضلع چترال کو بجلی دیجائیگی۔ اسلئے صوبائی وزیر کو وفاقی حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی ناکامی پر توجہ دینا چاہیئے۔گولین گول دو میگاواٹ بجلی گھر انتظامی اور تکنیکی بنیاد پر ایک ناکام منصوبہ ہے جسے کھبی بھی چترال شہر کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔