چترال (نمائندہ چترال میل)چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخارالدین 16مئی کو منگل کے دن چترال پریس کلب کے زیر اہتمام مہراکہ کے نام سے منعقد ٹاک شو پروگرام میں مہمان ہوں گے جس میں وہ علاقے کی ترقی کے حوالے سے اپنی کاوشوں کا تفصیل سے ذکر کریں گے اور ان امور کا بھی جائزہ لیں گے جوکہ بعض وجوہات کی بنا پر انجام نہ دئیے جاسکے۔بعدازاں وہ حاضرین کے سوالوں کا بھی جواب دیں گے جوکہ آدھے گھنٹے پر محیط ہوگا جبکہ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی اس موقع پر moderatorکا کردار ادا کرتے ہوئے اس ٹاک شو کا خلاصہ پیش کریں گے۔ چترال پریس کلب نے مہراکہ کے نام سے چترال کے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، ضلع ناظم سے ان کی کارکردگی کے حوالے سے اظہار خیال کا فورم مہیا کرنے کے فیصلہ کیا ہے اور منگل کے دن اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام منعقد ہوگا۔ اسی طرح دوردراز کی وادیوں میں عوام کو درپیش مسائل کو ان ہی زبانی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کے لئے مختلف یونین کونسلوں میں پریس فورم بھی منعقد کئے جائیں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات