چترال (نمائندہ چترال میل) خیبرپختونخوا کے وزیرکھیل‘ثقافت‘میوزیم وامورنوجوانان اورپاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدرمحمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے مختلف مقامات پر350مائیکروہائیڈل پاورپراجیکٹ بنارہے ہیں جس سے توانائی بحران پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ مستقل بنیادوں پربجلی لوڈشیڈنگ کا ازالہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں غیر اعلانیہ شدید لوڈشیڈنگ کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے وفاق کو فوری طور پرلوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات اٹھانے کی ضروت ہے کیونکہ واپڈا کا تعلق وفاقی حکومت کے ساتھ ہے یہ بات انہوں نے چترال میں مائیکروہائیڈل پاور پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔واضح رہے کہ یہ منصوبہ 34کروڑوروپے کی لاگت سے ایس ارایس پی نے صوبائی حکومت کے تعاون بنایا ہے جس سے 2میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور اس سے چترال ٹاؤن کی 3ہزار ابادی کو بجلی کی سہولیات فراہم ہورہی ہیں۔اس موقع پر یورپی یونین کے سفیر،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین ملک‘فوزیہ بی بی‘ایس ار ایس پی کے چیف ایگزیکٹیوشہزادہ مسعود الملک‘پی ٹی آئی چترال کے صدر عبد الطیف اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔صوبائی وزیر محمود خان نے کہا کہ ہمارا صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے لیکن بدقسمتی سے ماضی میں حکمرانوں نے ان وسائل کو صحیح معنوں میں استعمال میں لانے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ان وسائل کو صحیح معنوں میں استعمال میں لانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔محمود خان نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ حکومتوں نے شعبہ تعلیم اورصحت سمیت تمام سرکاری اداروں کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا تھالیکن موجودہ صوبائی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی تمام اداروں کی حالت زار بہتر کرنے کیلئے ریکارڈ اقدامات اٹھائے اور آج نہ صرف تمام اداروں میں میرٹ کی بالا دستی کو یقینی بنا یا گیا ہے بلکہ تمام ادارے اپنے فرائض بطریق احسن انجام دے رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے پاور سٹیشن میں بجلی کی ترسیل کا افتتاح کیااور چھ کروڑ روپے کی لاگت سے موڑکہووادی کیلئے آر سی سی پل پر تعمیراتی کام کاآغاز کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات