چترال پاور کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ کو کجو اور کوغذیٰ کے مقامات پر خود اختیاری کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کیلئے دو دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال پاور کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ کو کجو اور کوغذیٰ کے مقامات پر خود اختیاری کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کیلئے دو دن کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ گذشتہ روز صدر پاور کمیٹی خان حیات اللہ خان کی زیر صدارت اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی۔ جس میں مطالبہ کیا گیا ہے۔ کہ انتظامیہ کی یقین دھانی کے باوجود ابھی تک غیر قانونی بجلی حاصل کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی۔ جسے دو دنوں کے اندر یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم کے نوٹس میں لاکر ایک ہفتے تک انتظار کیا جاتا رہا۔ لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پراُن لوگوں کے خلاف قدم نہیں اُٹھایا گیا۔ جو کہ انتہائی قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ شر پسند عناصر کے خلاف انتظامیہ کی طرف سے کوئی کاروائی نہ کی گئی۔ تو تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔ انہوں ٹاؤن کے عوام کی منشا کے مطابق کاروائی کا مطالبہ کیا۔