چترال(نمائندہ چترال میل) انسانی حقوق کے علمبردار نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہی جامع مسجد واقعہ کے نتیجے میں گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے دفعات کو ختم کرکے اُنہیں جلد رہا کئے جائیں۔اُنہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان مذہبی جذبہ کے تحت اگر قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی ہیں تو یہ ایک فطری امر تھا۔یہ لوگ کسی قسم کے دہشت گرد کاروائیوں میں پہلے ملوث نہیں بلکہ پر امن شہری ہیں۔موجودہ حالات میں ان ملزمان کو دہشت گرد قرار دینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔نیاز اے نیازی نے کہا کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف تعزیرات پالستان کے تحت کاروائی کافی تھی۔ مگر مقامی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے اُن کے خلاف 7ATAکا دفعہ لگانا مناسب نہیں تھا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ایک قانونی مسلہ ہے اس کو سیاست بازی کی نذرکرکے گرفتار ملزمان کے لئے مزید مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کا شفاف تحقیقات کرکے اصل حقیقت کو سامنے لایا جائے
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










