ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ چترال میں گذشتہ دنوں رونما ہونے والے واقعے کی وجہ سے گرفتار افراد پر لگائے گئے دفعہ 7ATAواپس لیا جائے۔ اور چترال کے عوام میں پائی جانے والی تشویش کو ختم کرنے کی کو شش کی جائے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ چترال میں گذشتہ دنوں رونما ہونے والے واقعے کی وجہ سے گرفتار افراد پر لگائے گئے دفعہ 7ATAواپس لیا جائے۔ اور چترال کے عوام میں پائی جانے والی تشویش کو ختم کرنے کی کو شش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جبکہ چترال کے 22افراد ڈی آئی خان کی جیل میں قید ہیں۔ چترال میں پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد کسی بھی طور مناسب نہیں۔ اس لئے ٹورنامنٹ کو موخر کیا جائے۔ چترال بازار مسجد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلع ناظم نے کہا۔ کہ واقعے میں گرفتار افراد 22افراد ڈی آئی خان جیل میں انتہائی مشکل میں ہیں ۔ اور جن گرفتار افراد کی چترال میں رہائی ہوئی اُن کو بھی بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ ضلع ناظم نے کہا۔ کہ گذشتہ روز ڈی آئی خان میں قید افراد کی ضمانت کی امید کی جارہی تھی۔ اس لئے پولو ٹورنامنٹ کو اُن کی رہائی کے بعد منعقد کرنے کی بات کی گئی تھی۔ لیکن قید افراد کی ضمانت نہ ہو سکی، جس کی توقع کی جارہی تھی۔ اس لئے ڈپٹی کمشنر چترال، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس، ڈی پی او ر صدر پولو ایسوسی ایشن سے یہ توقع رکھتے ہیں، کہ وہ حالات کی نزاکت کے پیش نظر پولو ٹورنامنٹ ملتوی کریں گے ۔ لیکن اگر ایسا نہیں کیا جاتا۔ تو وہ لوکل گورنمنٹ کی طرف سے حاصل اختیارات کے تحت یہ ٹورنامنٹ غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہیں، ضلع ناظم نے تمام عوام سے اپیل کی ہے۔ کہ وہ بدھ کے روز بازار مسجد چترال میں جمع ہو جائیں۔ جہاں اس حوالے سے عوام سے مشاورت کی جائے گی۔ اور اُن کے فیصلے کے مطابق مطابق آیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام مساجد تک اطلاع پہنچانے کیلئے اجلاس میں حاضر افراد کو ذمہ داری دی گئی۔ بازار مسجد اجلاس میں ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور بھی موجود تھے۔