چترال(نمائندہ چترال میل)گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے رہنماؤں نے شیشی کوہ کا دورہ کیا،جہاں پر مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے پی پی پی میں شمولیت اختیارکی۔ بعدمیں فٹ بال ٹورنمنٹ کے فائنل میچ میں بحیثیت مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ضلع چترال محمد حکیم ایڈوکیٹ نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے موقف سے عوام کو اگاہ کیااور مختلف عوامی مسائل پر بات کی۔فٹ بال فائنل میں ازوربیگان دہہ نے داد خان دوری فٹ بال ٹیم کو تین ایک سے شکست دیکر فائنل جیت لیا۔پارٹی رہنماؤں محمد حکیم ایڈوکیٹ،انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل،عالم زیب ایڈوکیٹ اور عبدالرزاق براموش نے فٹ بال کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔شیشی کوہ سے تعلق رکھنے والے مختلف پارٹیوں سے پاکستان پیپلز پارٹی میں لوگوں نے شمولیت اختیار کیں۔ جن میں ہدایت الرحمن،محمد حسام الدین،محمد تقی،محمد شمس،عبدالحمید،ناصر اللہ،عظمت ودیگر شامل ہیں۔ بعد میں وفد نے ایم پی اے سلیم خان کی طرف سے منظور کیے گئے 18کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی واٹر سپلائی کا معائنہ کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات