مردان (نمائندہ چترال میل) صوبائی وزیر تعلیم و برقیات محمد عاطف خان نے کہاہے کہ صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام سے غریب والدین کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے نجات ملے گی۔مردان میں جلد انجنیئرنگ یونیورسٹی قائم کی جائیگی۔ وہٍ مردان پریس کلب کے عہدیداروں کے تقریب حلف برداری کے موقع پرخطاب کررہے تھے۔تقریب سے سنیئر صحافی مسرت عاصی، صدر ایم بشیر عادل اورجنرل سیکرٹری جمال ہوتی نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں ڈیڈک چیئرمین افتخار علی مشوانی، کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی،اسسٹنٹ کمشنر خان محمد اورایس پی انوسٹی گیشن شفیع اللہ خان گنڈاپورکے علاوہ تاجروں،وکلاء اور صحافی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لئے اگر قانون سازی کی ضرورت پڑی تو کریں گے۔انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ اپنے فرائض منصبی کے دوران معروضیت کو مدنظر رکھے اور بغیر تصدیق کے خبروں کی اشاعت سے گریز کریں۔انہوں نے مردان میں انجنیئر نگ یونیورسٹی پشاور کے کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کیا اور کہاہے کہ وزیر اعلیٰ نے مردان میں انجنیئر نگ یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دی ہے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ صوبے میں پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی ہر صورت بنے گی اور کسی کو غریب عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بے لگام اضافے سے معیار تعلیم بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ہم کسی کو جائز کاروبار سے محروم کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔تاہم کسی کو مان مانی کی اجازت نہیں دے سکتے جو تعلیمی ادارے اس صوبے میں کام کریں گے انہیں حکومتی رٹ تسلیم کرنی ہوگی۔اتھارٹی پرائیویٹ کی درجہ بندی کرئے گی اور ان کے لئے فیسوں کا تعین ہو گا اور کسی کو اتھارٹی کی منظوری کے بغیر فیسوں میں اضافے کا حق حاصل نہیں ہوگا۔مرضی کی کتاب نہیں چلے گی۔حکومت کے احکامات کو تسلیم کرنا پڑے گا جو اساتذہ آئی ایم یو کو نہیں مانتے انہیں نوکری چھوڑ دینی چاہیئے۔چل سو چل والا کام نہیں چلے گا۔ناقدین ہماری حکومت کا موازانہ لندن،پیرس اور نیویارک سے کرنے کی بجائے پچھلی حکومتوں یا پاکستان کے دوسرے صوبوں کی حکومتوں سے کریں۔انہوں نے کہا کہ مردان میں کوئی منصوبہ سیاسی بنیادوں پر التواء میں نہیں ڈالا گیا ترقیاتی منصوبے کسی کا احسان نہیں عوام کا حق ہے۔یہ انہی کے پیسے ہے جو ان پر خرچ کئے جارہے ہیں لیکن جہاں پیسہ لگانا ضروری ہے وہاں یہ دیکھنا چاہیئے کہ یہ پیسہ صفاف اور صحیح طریقے سے لگے قومی دولت عوام کی امانت ہے اور اسکی ایک ایک پائی کو شفاف طریقے سے خرچ کرنے کو یقین بنائیں گے۔محمد عاطف خان نے کہا کہ مردان میں ایک ارب 72کروڑ روپے کی لاگت سے اپ لفٹ منصوبے پر جلد کام کا آغاز ہوگا جس میں مختلف چوکوں کی تزئین و آرائش اور تین فلائی اوورز شامل ہیں۔محمد عاطف خان نے مردان پریس کلب کے لئے پچاس لاکھ روپے گرانٹ،سولر سسٹم اور پریس کلب میں ایک اور اڈیٹوریم کے قیام کااعلان بھی کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات