پشاور (نمائندہ چترال میل)جمعیت اتحاد العلما ء خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے علما ء و مشائخ کانفرنس کی کامیابی پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان، قیم جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبد الواسع،امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور اور ان کی ٹیم اور جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے چترال سے ڈی آئی خان اور باجوڑ ایجنسی سے جنوبی وزیرستان تک کے ضلعی امرا ء اور جمعیت اتحاد العلماء خیبر پختونخوا کے تمام ضلعی و ایجنسیز صدور کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے تمام ارکان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے جمعیت اتحاد العلما ء کے تاریخی علما ء و مشا ئخ کانفرنس کے انعقاد کو پاکستان اور علما ء و مشائخ کیلئے نیک شگون قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ علما ء و مشائخ بھی فرقہ واریت سے تنگ آچکے ہیں، یہی وجہ ہے ہزاروں کی تعداد میں علما ء و مشائخ نے کانفرنس میں شرکت کر کے پوری قوم کو اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ جمعیت اتحاد العلماء کی جد و جہد سے ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
تازہ ترین
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور